محمد بن سلمان تخت نشین ہونے کے لائق نہیں، خشوگی کے قتل میں ملوث ہیں: امریکی سینیٹر

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

امریکی ریپبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے خیال ظاہر کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تخت نشین ہونے کے قابل نہیں رہے کیونکہ وہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔

سی آئی اے کی ڈاریکٹر جینا ہاسپل کے سینیٹ سے خطاب کے بعد لنڈسے گراہم نے کہا کہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ سعودی ولی عہد خاشقجی قتل میں ملوث ہوں ، کیونکہ اس بات کا انکشاف ہاسپل نے بند کمرے کے ایک اجلاس کے دوران کیا اور جو ثبوت پیش کیے اُن سےظاہر ہوتا ہے کہ شہزادہ سلمان اس قتل میں ملوث ہیں لہذا امید ہے کہ کانگریس اس بارے میں ایک ٹھوس موقف اپنائے گی ۔

علاوہ ازیں ،گراہم نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولی عہد کے ہاتھوں اقتدار سونپنے کا مطلب تباہی و بربادی ہوگا کیونکہ وہ ایک خبطی انسان اور تعلقات خراب کرنے میں ماہر ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں