فِلافطین
یہ کہانی ہے ایک فیڈرل مارشل کی جسے اس کے کولیگ کے ساتھ ایک جزیرے پر بھیجا جاتا ہے. دنیا سے الگ تھلگ اس جزیرے پہ وہ نفسیاتی مریض رہتے ہیں، جو دنیا کے خطرناک ترین مریض ہیں.
اس مارشل کو ایک ایسی خاتون کا سراغ لگانے بھیجا جاتا ہے، جو اپنی قید سے فرار ہو گئی ہے اور اس کا مرض یہ تھا کہ اس نے اپنے تین بچوں کو جھیل میں ڈبو کر مار دیا. لیکن وہ یہ ماننے کو تیار نہیں تھی کہ اس نے کسی کا قتل کیا ہے. وہ اس ہسپتال کے عملے کو اپنے ہمسائے اور باقی جگہ کو اپنا گھر سمجھتی تھی.
مارشل نے ماضی میں نازیوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا تھا. ہسپتال والا وہی علاقہ تھا جہاں اس نے سینکڑوں نازیوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا. (یہ مجھے ہولو کاسٹ کو جھٹلانے کی کوشش لگی ہے).
ساری مووی میں پاگل پن ، اس کے علاج کے خوفناک ترین طریقے، بدترین سرجریز، بھیانک اثرات رکھنے والی ادویات اور دوسرے الفاظ میں موجودہ دور کی ڈارک سائیکالوجی کو ڈسکس کیا گیا ہے.
انسان کے ٹراماز، اس کی یادیں، پچھتاوے، اور خوف انسان کی زندگی کیسے برباد کر سکتے ہیں اور دوسروں کی رائے کا خود پر اس قدر اثر انداز ہونا کہ اپنا آپ پاگل لگنے لگے، یہ سب اس میں بہترین انداز سے فلمایا گیا ہے.
آخر میں مارشل خاتون کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوا یا نہیں؟ وہ واقعی اصل مارشل تھا یا ایک عام ذہنی مریض جس کے الوژن نے اس کے لیے اس کی زندگی بدل دی ہوئی تھی؟ اور وہ جزیرے سے واپس لوٹنے میں کامیاب ہو پایا یا نہیں؟ اس کے لیے مووی دیکھنے کی ضرورت ہے.
ایک اصول البتہ مووی دیکھ کر مزید پختہ ہو گیا کہ: نہ کسی پر بھروسہ کرو اور نہ ہی کسی کو یاد رکھو. سکون میں رہو گے.
بالکل اوپن اینڈڈ مووی ہے. ایک دم سے ختم ہو جانے والی. جس کے بعد کچھ دیر تک سمجھ ہی نہیں آتی کہ یہ کیا ہوا ہے؟
لگتا تو ہے کہ سیکنڈ پارٹ آئے گا. پر کنفرم نہیں کہا جاسکتا.
دماغ البتہ گھوم جاتا ہے ایک بار اس لیے اگر ریلیکس ہونے کے لیے دیکھنی ہے تو مت دیکھیں.