جشن آزادی پاکستان

ذرا نم ہویہ مٹی تو بڑی زرخیز ہے ساقی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زر افشاں فرحین ️

نہیں ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہویہ مٹی تو بڑی زرخیز ہے ساقی

بیٹا تین دن سے اداس گردن لٹکائے گم صم میرے دل کو بھی رنجیدہ کئے دے رہا تھا۔ بات تھی بھی افسردگی کی ۔ بڑی جانفشانی سے ایک کام مکمل ہونے پر معاوضہ ملا جو ابھی خرچ کرنا تھا کہ والٹ کہیں انجانے میں گرگیا ، ساتھ موجود پندرہ ہزار بھی گئے ۔ مختلف کارڈز بھی تھے اس میں جن کی نقل بن جاتی مگر پندرہ ہزار جانے کا غم رنجیدہ خاطر کئے دے رہا تھا ۔

میں نے سمجھایا : بیٹا جی ! پیسہ جانے والی چیز ہے غم نہی کرتے ، نہ جانے رب نے کس ضرورت مند کی ضرورت تمھارے ان پیسوں سے پوری کردی ہو مگر اس کی اداسی دور ہی نہی ہورہی تھی

مما بڑی محنت کے بعد ملے تھے ، آپ نہیں سمجھ سکتیں میرا دکھ..

میں نہیں سمجھوں گی….. تو اور بھلا کون جانے گا

میں مسکرادی…. اپنے رزق حلال کی کمائی کی قدر بچوں کو تب ہی ہوتی ہے جب اپنے ہاتھ سے کمائی نکل جائے…. میری متاع حیات اداس تھی ساتھ تو دینا تھا مگر سمجھانا بھی فرض جانا…. اس وطن میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں ، کسی بھلے ادمی کو ملا تو دے جائے گا

مجھے نہ جانے کیوں یقین تھا مجھے اپنے وطن کے سادہ دل مخلص لوگوں سے بارہا واسطہ رہا ہے کبھی مایوس نہیں ہوئی
جہاں عالیشان محل نما گھروں میں تنگ دل بستے ہیں وہیں کچے جھونپڑوں میں وسیع ظرف لوگوں کی بھی کمی نہیں

پھر کچھ یوں ہوا کہ چار دن گزرنے کے بعد جب کہ کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا ۔ ایک نوجوان کی کال آگئی…. والٹ ہے اس کے پاس… واپس کرنے آرہا ہے… میں بے ساختہ مسکرادی
چلو جاؤ اس امانت دار نوجوان سے ملو…

وہ کیسے کیسے سراغ لگاکر میرے بیٹے تک پہنچا یہ لمبی کہانی ہے مگر پہنچ گیا اور والٹ لے آیا اس پر میں حیران نہیں نازاں ہوں۔
میرےبیٹے کے لئے یہ حیرانی کی بات ہے کہ رقم سمیت والٹ مل گیا مگر میرا فخر دوچند ہوگیا ہے
عالمی یوم نوجوان کے موقع پر یہ یہ شرف ہمیں حاصل ہے کہ اس سرزمینِ وطن کے نوجوان اقبال کے شاہین ہی نہیں

معمار چمن بھی ہیں نگار وطن بھی ہیں
یہ افتخار سر زمیں ہیں رونق بزم نگیں ہیں

اس دہقاں کے منتظر ہیں جو اس کو سینچے اور گلشن کی آبیاری کریں

آؤ اہل وطن اپنی جاں واری کریں


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں