js band and zameen.com

زمین ڈاٹ کام اور جے ایس بینک کے درمیان معاہدہ

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

لاہور ( محمد بلال اکرم) حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملک میں تعمیرات اور رہائش کے شعبے کو آسان بنانے کے وژن سے عوام الناس کو بھرپور فائدہ پہنچانے کے لئے پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام اور جے ایس بینک کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت زمین ڈاٹ کام اور جے ایس بینک صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں گھروں کی تعمیر کے لئے قرض کے حصول سےمتعلق معاونت فراہم کریں گے۔معاہدے کے مطابق زمین ڈاٹ کام اورجے ایس بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو مؤثر انداز میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے صارفین تک پہنچایا جائے گا، اور جے ایس بینک کی کنزیومر فنانس کی سہولت بھی زمین ڈاٹ کام کے توسط سے صارفین کو فراہم کی جائے گی۔


اس حوالے سے لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان اور جے ایس بینک کے ڈسٹری بیوشن ہیڈ سیلز ذوالفقارعلی لہری نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محمد حسن، کارپوریٹ سیلز مینجر محمد عمر فاروق اور اسسٹنٹ مینجر زائرہ جاوید جبکہ جے ایس بینک کے ہیڈ آف سکیورڈ لینڈنگ فہد صدیقی، چینل ہیڈ عادل مقصود اور ایکسپیرینس اومٹیمائزیشن مینجر سید زاہد گیلانی بھی موجود تھے۔

جے ایس بینک کے ساتھ مل کر صارفین کو گھروں کی تعمیر کے لئے قرض کے حصول میں معاونت فراہم کریں گے، احمد بھٹی، کنٹری ہیڈ زمین ڈاٹ کام


زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی نے جے ایس بینک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور بینکنگ سیکٹر کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے ایس بینک کے ساتھ مل کر صارفین کو گھروں کی تعمیر کے لئے مالی معاونت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جے ایس بینک سے کنزیومر فنانس کی سہولت حاصل کرنے والوں کو زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ون ونڈو کے تحت بھرپور رہنمائی فراہم کی جائے گی جس کے ذریعے میں ملک میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی تعمیرو ترقی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

مناسب قیمتوں پر گھروں کی تعمیر کے لئے جے ایس بینک سے مالی معاونت حاصل کرنا مزید آسان ہو گا، ہیڈ آف سکیورڈ لینڈنگ فہد صدیقی


جے ایس بینک کے ہیڈ آف سکیورڈ لینڈنگ فہد صدیقی کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کے ساتھ معاہدہ باعث افتخار ہے ۔ جے ایس بینک اور زمین ڈاٹ کام مل کر کنزیومر فنانس کے آسان ترین حصول کو ممکن بنائیں گے ، جس سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں انقلابی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس بینک سے گھروں کی تعمیر کے لئے مالی معاونت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اب یہ سہولت زمین ڈاٹ کام کے توسط سے بھی حاصل کر سکتے ہیں، جو کہ زمین ڈاٹ کا م کے آن لائن پلیٹ فارمز کی بدولت اب مزید آسان ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں