پاکستان نے بھارت کو کیسےکارنر کردیا، آپ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عبیداللہ عابد…………..
کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے جس انداز اور الفاظ کے ساتھ جوشیلا خطاب کیا، اس سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سمیت پوری دنیا کی سکھ برادری پاکستان کے اس اقدام سے بے حد خوش ہوئی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ “پاکستان نے ہماری جھولیاں بھردیں، میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جب بھی کرتار پور راہداری کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا پہلے صفحے پرعمران خان کا نام لکھا جائے گا”۔ یادرہے کہ سدھو بھارتی پنجاب کےوزیر سیاحت و ثقافت ہیں۔

اس سے پہلے سدھو نے پاکستان کی ایک نجی ٹی چینل کے پروگرام میں کہاتھا:”خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ پاک فوج کے جرنیل میرے پاس آکر کہیں گے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور باتیں کرتے ہوئے مجھے کہیں گے کہ یہ پکا رہا کہ کرتارپور راہداری ہم کھول دیں گے، کرتارپور راہداری سکھوں کی بہت بڑی مانگ اور مراد ہے جو پوری ہورہی ہےجپھی کوئی سازش نہیں پیار کا اظہار ہوتا ہے، موقع ملا تو جنرل قمر جاوید باجوہ سے دوبارہ جپھی ڈالوں گا”۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھی نوجوت سنگھ سدھو آئے تھے، اس موقع پر وہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے بغل گیر بھی تھے جس پر پورے بھارت میں ایک طوفان اٹھ کھرا ہوا تھا۔

سدھو نے مزید کہاتھا کہ جو کام 71سال میں نہیں ہوا وہ تین مہینے میں ہوگیا، کرتارپور صاحب بارڈر کھلنا کسی چمتکار سے کم نہیں ہے۔

میں دیکھ رہاتھا کہ سکھوں کا ایک جم غفیرسرحد عبور کرکے کرتارسنگھ کے اس مقام کی طرف بڑھ رہاتھا جہاں افتتاحی تقریب ہورہی تھی۔ایسا لگ رہاتھا گویا ایک سیلاب بہہ رہاہو۔ حقیقت میں یہ ایک سیلاب ہی تھا اپنے گورونانک سے عقیدت و محبت کا۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےسکھ، مردوزن غیرمعمولی جوش وخروش کا اظہار کررہے تھے۔ پاکستان نے کرتاسنگھ کوریڈور کھول کے ایسی چال چلی ہے جس کے سامنے بھارت کی متعصب اور متشدد قیادت بے بس نظر آرہی تھی۔ اس کا اظہار بھارتی قیادت کی طرف سے افتتاحی تقریب میں عدم شرکت سے ہوا۔ بھارتی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے اس موقع پر بھی امن کی بات کرنے کے بجائے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کی امید نہ رکھی جائے۔

بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے بس میں ہوتا تو وہ یہ کوریڈور کھولنے سے صاف انکار کردیتی لیکن اگر وہ ایسا کرتی تو اس کا مطلب پوری دنیا کی سکھ برادری کو اپنا دشمن بنانا تھا۔ نتیجتاً اس نے مجبوراً دودھ دینے کا فیصلہ کرلیا، مینگنیاں ڈال کر۔ اب اسے بھارتی متعصب حلقوں کی شکست کے سوا اورکیا نام دیاجائے۔ بھارتی داشور ڈاکٹر جی ایس ڈھلوں نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
“پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک نہایت خوبصورت چال کھیلتے ہوئے بھارت کو کارنرمیں دھکیل دیایے۔ اگرچہ وہ جرنیل ہیں لیکن انھوں نے ایک عظیم سیاست دان ہونے کا مظاہرہ کیاہے۔ س قسم کی ڈپلویسی کو ہینڈل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے جس میں بھارت ناکام ہوچکاہے”۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “پاکستان نے بھارت کو کیسےکارنر کردیا، آپ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے”

  1. zubada raouf Avatar
    zubada raouf

    بہت خوب اور بر وقت تحریر ھے۔ ایک لوکل سکھ ریڈیو چینل کے ھوسٹ آج انڈیا کے مقابلے میں پاکستان ہائی اتھارٹیز کا رویہ کافی میچور کہہ رھے تھے، سن کر بہت اچھا لگا۔
    آپ کا تبصرہ بالکل ٹھیک ھے خاص کر میگنییاں ڈال کر دودھ دینے والی بات۔