گوگل کا دفتر

واٹس ایپ شرائط کی تبدیلی سے پہلے آپ کس قدر محفوظ ہیں؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ابن فاضل :

سنگاپور مصطفیٰ سٹورز اشیاء ضروریات و آسودگی کا ایک جہان ہے. ایک دوست کی فرمائش پر ہم وہاں فلپس کے اسٹال پر الیکٹرک شیور دیکھ رہے تھے. جو ماڈل ہم سے لانے کیلئے کہا گیا تھا وہاں اس سے ذرا سا مختلف ماڈل تھا. میں نے اپنے دوست کو واٹس ایپ کیا کہ یہ ماڈل دستیاب ہے. اس کے جواب کے انتظار میں چند ثانیے حسب عادت فیس بُک کھول لی. سپانسر میں پہلا اشتہار فلپس الیکٹرک شیور کا تھا.

ایسا بارہا ہوا کہ فون میز پر پڑا ہے اور ہم کسی گاہک سے کسی خاص مشین کے متعلق گفتگو کررہے ہیں. گاہک کے جانے کے بعد جیسے ہی فون آن کرتے ہیں، علی بابا یا فیس بک وغیرہ پر اسی مشین کی تصاویر اور اشتہارات فوراً دکھائے جارہے ہوتے ہیں. گویا وہ باتیں جو آپ فون پر نہیں کررہے بلکہ فون کی موجودگی میں کررہے ہیں وہ بھی سب سنی اور پراسیس کی جارہی ہیں.

اے بی سی نیوز کی ایک نمائندہ نے دو بالکل نئے اینڈرائیڈ فون کہ جن میں نہ تو سم ہی ڈالی گئی تھی اور نہ کسی بھی نیٹ ورک سے کبھی ان کا رابطہ گیا کیا تھا، لیکر چند گھنٹے نیویارک کی سڑکوں پر بے مقصد آمدورفت کی.

ٹرین میں، گاڑی پر اور سائیکل پر سفر کیا. اس کے بعد کمپنی کے دفتر آکر سائبر کرائم سافٹ ویئر سے اس فون کو کنیکٹ کیا. فون نے وائی فائی آن ہوتے ہی سارے دن کی روداد گوگل کو بھیج دی.

بقول ایک ماہر ہر اینڈرائیڈ فون پر فی منٹ دس سگنل ریکارڈ کیے اور گوگل کو بھجوائے جاتے ہیں. اس میں آپ کی وزٹ کی گئی جگہیں، تمام سواریوں کی تفصیل درست وقت کے ساتھ شامل ہے. (رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے)

بات صرف فون تک ہی محدود نہیں رہی صاحب، اینڈرائیڈ ٹیلی-ویژن بھی اس جاسوسی میں اپنا پورا کردار ادا کررہے ہیں. بند اینڈرائیڈ ٹیلی-ویژن بھی کمرے میں موجود ساری گفتگو پر کان لگائے ہیں جیسے ہی آپ ٹی وی آن کرتے ہیں اور وہ وائی فائی سے منسلک ہوتے ہیں ۔

ساری گفتگو کی چیدہ چیدہ باتیں گوگل کو بھیج دی جاتی ہیں . اس ضمن میں سی بی این سی کی ایک رپورٹ کچھ عرصہ قبل، دیکھنے کا اتفاق ہوا جس کے مطابق اینڈرائیڈ ٹی وی بطور خاص سامسنگ سمارٹ ٹی وی باقاعدہ جاسوسی کرتے ہوئے پائے گئے.(رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے) .

مندرجہ بالا معلومات کی روشنی میں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ واٹس ایپ شرائط کی تبدیلی سے کوئی فرق پڑنے جارہا ہے یا اس سے قبل آپ بالکل محفوظ تھے تو… آپ کی راست فکری کو ہمارا سلام پہنچے .


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں