عبید اعوان :
ایک دوست نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر ایک سٹیٹس لگایا، جو دراصل ایک پیغام ہے جو ان کے دوست نے واٹس ایپ کے ذریعے انھیں بھیجا تھا۔
البدایہ والنہایہ میں لکھا ہے کہ پانچ آیات ایسی ہیں جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان میں اسم اعظم ہے۔ ان میں سے ہر ایک آیت میں دس قاف ہیں تو جو ان آیات کو اپنا معمول بنالے اسے بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔
ان آیات کی تاثیر کا ایک عجیب واقعہ بھی روایات سے ملتا ہے۔ وہ یہ کہ ایک بادشاہ کو اپنے وزیر سے سخت دشمنی تھی۔ ایک روز بادشاہ نے جلاد کو حکم دیا کہ جب وزیر آئے تو میں تجھے اشارہ کروں گا تم اس کی گردن اڑا دینا۔ مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ جب وزیر بادشاہ کے سامنے آیا تو بادشاہ کا سارا بغض محبت میں بدل گیا اور جلاد کو اشارہ کرکے کہا کہ واپس چلا جائے۔
پھر کئی روز تک ایسا ہی ہوتا رہا کہ جب وزیر غائب ہوجاتا تو بادشاہ اس کے قتل کا حکم دیتا اور وزیر جیسے ہی سامنےآتا تو اس کا غصہ محبت میں تبدیل ہوجاتا۔
ایک روز بادشاہ نے وزیر سے کہا میں تجھ سے ایک بات پوچھتا ہوں سچ سچ بتاؤ؟
وزیر نے کہا آپ حکم کیجئے میں اعلان کرتا ہوں کہ درست کہوں گا۔ بادشاہ نے کہا ایک عرصہ سے میں تیرے قتل کا ارادہ کرتا ہوں مگر جب تیری شکل دیکھتا ہوں تو سارا غصہ کافور ہوجاتا ہے اور تیری محبت دل میں جاگ جاتی ہے تو بتا اس کا راز کیا ہے؟ سچ کہہ دے‘ خوف نہ کر‘ اس لیے کہ میں تجھے معاف کرچکا ہوں۔
وزیر نے کہا :
حضور ! میرے استاد نے مجھے چند آیتیں ہمیشہ پڑھنے کی تلقین کی تھی اور فرمایا تھا ان میں سے ہر آیت میں دس ’’قاف‘‘ ہیں جو ان آیات کو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے پڑھے گا سب لوگ اس پر مہربان ہوں گے‘
اگر سلطان و حاکم ان کو پڑھتا رہے تو اس کی حکومت قائم رہے گی اور رعایا اور نوکروں پر اس کا رعب قائم رہے گا اور اگر کوئی حاجت مند ان آیات کو پڑھ کر حاجت مانگے تو اس کی حاجت پوری ہوگی۔
بادشاہ نے جب وزیر سے یہ باتیں سنیں تو بہت پسندیدگی کا اظہار کیا اور بادشاہ نے بھی آیات یاد کرلیں ۔
یہ درج ذیل پانچ آیات ہیں انہیں ایک بار صبح و شام ضرور پڑھ لیا کریں:
پہلی آیت:سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 246
دوسری آیت:سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 181
تیسری آیت:سورۂ نساء کی آیت نمبر 77
چوتھی آیت: سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 27
پانچویں آیت:سورۂ الرعد کی آیت نمبر 16
قارئین! ان پانچ آیات کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں‘ ہر روز صبح و شام صرف ایک مرتبہ پڑھنا ہے اور پھر اس کی کرامات اپنی زندگی میں جاگتی آنکھوں کے ساتھ خود دیکھیں۔
آپ کو کوئی مسئلہ ہے‘
گھریلو حالات خراب ہیں‘
گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے رہتے ہوں‘
میاں بیوی یا گھر کے دیگر افراد ایک دوسرے کی شکل دیکھنا پسند نہیں کرتے‘
کاروبار حالات ٹھیک نہیں‘
گاہک دکان پر نہیں آتا‘
جادو‘ بندش‘ نظر بد ہے تو
ان آیات سے اپنی پریشانیاں بھگائیے اور سکون سے جینے کا گُر سیکھ لیں۔