جاپان پاکستانی سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے اسکالر شپ مہیا کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جاپان رواں مالی سال 2020-21 میں سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے سکالر شپ فراہم کرے جس کیلئے پاکستان اور جاپانا کے درمیان پاکستان میں ہیومن ریسورس ڈویلپمینٹ کے لیے جاپانی حکومت کی جانب سے گرانٹ کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا، اس حوالے سے تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں پراجیکٹ کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔
پروگرام کے تحت جاپان رواں مالی سال پاکستانی سرکاری ملازمین کے لئے50 کروڑ80 لاکھ روپے کے اسکالر شپس مہیا کرے گا، پروگرام کے تحت پبلک ایڈمنسٹریشن میں دو سالہ ماسٹر اور تین سالہ پی ایچ ڈی کی ڈگری شامل ہے، پروگرام کے ذریعے سرکاری ملازمین کو کورونا کے بعد انتظامی امور سر انجام کی تربیت دی جائے گی۔