دنیا کا نقشہ

کورونا وائرس: 91 فیصد غیرمسلم شکار ہوئے، مسلمان 9 فیصد

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

کورونا وائرس کے نتیجے میں متاثر ہونے والے لوگوں کے ایک جائزے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا میں 91 فیصد متاثرین کا تعلق غیرمسلم ممالک سے ہے جبکہ مسلمان ممالک میں پائے جانے والے متاثرین پوری دنیا کے متاثرین کا 9 فیصد بنتے ہیں۔

مجموعی طور پر 33 مسلمان ممالک اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن کے متاثرین کی مجموعی تعداد 80 ہزار بنتی ہے۔ جن میں سب سے زیادہ ایران میں47,593 کیسز سامنے آئے، دوسرے نمبر پر ترکی (15,679)، تیسرے پرملائشیا (2,908)، چوتھے پر پاکستان (2,118)، پانچویں پرسعودی عرب (1,720)، چھٹے پرانڈونیشیا (1,677) ساتویں پرالجزائر(847) آٹھویں پرقطر (835) نویں پرمتحدہ عرب امارات (814) اور دسویں پرمصر میں779 کیسز سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیے:
کورونا وائرس نے امریکا کو بُری طرح جکڑلیا

کورونا وائرس،عمران خان حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

دیگر پندرہ مسلمان ممالک میں متاثرین کی تعداد 100 سے 750 کے درمیان ہے، پانچ مسلمان ممالک میں 10 سے 100 کے درمیان اور تین مسلمان ممالک میں تعداد پانچ، چھ اور سات ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں