دنیا میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری ’کووڈ۔19‘(COVID-19 ) میں مبتلا افراد کی تعداد سات لاکھ 21 ہزار946 ہوگئی جبکہ مجموعی ہلاکتیں 33,966 ہوچکی ہیں۔ ایک لاکھ 51 ہزار312 افراد صحت یاب ہوکر گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد امریکا میں ہیں جن کی تعداد 142,047ہے۔ دوسرے نمبر پر اٹلی(97,689) ، تیسرے پر چین (81,439)، چوتھے پر سپین (80,110)، پانچویں پر جرمنی (62,435)، چھٹے پر فرانس (40,174)، ساتویں پر ایران (38,309)، آٹھویں پر برطانیہ (19,522)، نویں پر سوئٹزرلینڈ (14,829)اور دسویں پر نیدرلینڈ (10,866) ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا میں (18,469)میں ریکارڈ ہوئے،دوسرے نمبر پر سپین(6,875)، تیسرے نمبر پر اٹلی(5,217)، چوتھے نمبر پر جرمنی (4,740)، پانچویں پر ایران(2,901)، چھٹے پر فرانس(2,599)، ساتویں پر برطانیہ (2,433)، آٹھویں پر ترکی(1,815)، نویں پر بلجئیم(1,702)اور دسویں پر نیدرلینڈ(1,104)سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے۔
کورونا وائرس جس تیزرفتاری سے سپین اور جرمنی میں لوگ وائرس کا شکار ہورہے ہیں، خدشہ ہے کہ وہ اگلے چند دنوں میں چین سے زیادہ آگے نکل جائیں گے۔ سب سے زیادہ متاثرہ افراد کے حامل ملک چین میںصورت حال اس قدر زیادہ بہتر ہوچکی ہے کہ وہاں گزشتہ روز محض 45 کیسز ریکارڈ ہوئے۔