تعمیر معاشرہ میں مسجد کا کردار، مصنف مولانا امیرالدین مہر

تعمیر معاشرہ میں مسجد کا کردار

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اِسلام کے تصورِ عبادت میں مسجد کو بلا شبہ ایک اہم مقام حاصل ہے لیکن بالعموم تقابلی مطالعوں میں مسجد کو وہی مقام دے دیا جاتا ہے، جو دیگر مذاہب کے مقاماتِ عبادت کو حاصل ہے۔ چنانچہ مسجد، گرجا، کلیسا اور مندر کی اصطلاحات ان ”مقدس“ حدود کیلۓ استعمال کی جاتی ہیں، جہاں داخل ہوتے وقت یہ تصور ذہن میں آتا ہے کہ وہاں کی زمین دیگر مقامات کے مقابلے میں زیادہ مقدس ہے۔

حقیقت واقعہ یہ ہے کہ ایک حدیثِ صحیح میں نبی کریمؐ نے اپنے رب کے حوالے سے یہ بات فرمائی ہے کہ ان کیلۓ تمام زمین کو مسجد قرار دیا گیا ہے۔ علامہ اقبال نےبھی اس طرف اشارہ کیا ہے گویا اسلام نے اس فرق کو ختم کر دیا جو دیگر مذاہب میں مُقدس اور غیر مُقدس زمین کے بارے میں پایا جاتا ہے۔

صدیوں پر محیط یہ سوچ۔۔۔کہ چونکہ مسجد کو اللہ کا گھر کہا جاتا ہے، اس لیۓ اللہ سے ملنا ہو مسجد کا رُخ کرے اور دُنیاوی اقتدار کی ہوس ہو تو طاغوت کا طواف کرے۔ گویا اللہ تعالٰی کی حاکمیت اور حکومت کو مسجد تک محدود کر دیا جائے اور دُنیا کے باقی تمام معاملات کیلۓ طاغوت کی سرپرستی اور نگاہوں کے اشاروں کی پیروی کی جائے۔

قُرآن کریم نے دین و دُنیا کے اِس الگ الگ تصور کو کو بہت مقامات پر رد کیا ہے۔

اِسلام وہ واحد دین ہے جس نے دین و دُنیا کی تفریق کو اور مقدس اور غیر مقدس زمین کے فرق کو دُور کرتے ہوۓ اللہ تعالٰی کی حاکمیت اور ربوبیت کو دُنیا کے چپہ چپہ پر نافذ و جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور اسلام کو مسجد میں قید نہ ہونے دیا۔

معاشرے کی اصلاح کیلۓ مسجد کو مرکز بنانے سے بہت سے فتنے اپنے آپ ختم ہو جائیں گے مثلاََ علاقائیت، لسانیت، قومیت، گروہیت، نسلیت، طبقہ واریت اور صوبائیت وغیرہ۔ نیز اِس سے لوگوں کے دلوں سے حسد، کینہ، بغض، نفرت و کدورت کا خاتمہ ہو گا اور رفتہ رفتہ تمام امتیازات کا خاتمہ ہوگا اور پھر وہی ابتدائی خیر و برکت کا دور لوٹ آئے گا، جس میں اخوت و مساوات، ہمدردی و غم خواری اور یک جہتی کا دور دورہ تھا۔
زیر نظر نایاب کتاب مسجد کے جامع کردار سے بحث کرتی ہے۔

مولانا مہر صاحب نے میانہ روی اختیار کرتے ہوئے، قرآن و سُنت سے رہنمائی لیتے ہوئے تاریخی معلومات کے جائزے کے ساتھ ساتھ آج کے دور میں مسجد کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

مصنف نے مساجد کے اصلاح کیلۓ بعض مفید تجاویز بھی دی ہیں۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس بے مثال کاوش میں برکت عطا فرمائے، اسے قبول کرے اور پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر حدیثِ رسولؐ کی روشنی میں، لادینیت کی حکمرانی سے نکال کر اللہ تعالٰی کی حاکمیت اور اقتدار اعلٰی کو قائم کرنے کی توفیق دے۔

"بُکس آن وہلیز“ کے ذریعے 240 صفحات پر مشتمل آپ اِس عظیم شاہکار کو گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکتے ہیں۔
03139255704


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں