دنیا بھر کے مسلمان ممالک میں سب سے زیادہ ایران متاثر ہوا ہے جہاں 19,644 افراد وبا سے متاثر ہوئے، 1,433 جاں بحق جبکہ 6,745 افراد شفایاب ہوئے۔ آج 1,237 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 149 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کے متاثرہ ممالک میں مجموعی طور پر ایران کا چوتھا نمبر ہے۔
دوسرے نمبر پر ملائیشیا ہے جہاں 1,020 افراد متاثر ہوئے، تین افراد جاںبحق اور 87 شفایاب ہوئے۔ یہاں آج 130 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک فرد جاں بحق ہوا ہے۔ دنیا بھر کے متاثرہ ممالک میں مجموعی طور پر ملائشییا کا سترھواں نمبر ہے۔
تیسرے نمبر پر پاکستان ہے جہاں مجموعی طور پر 500 افراد متاثر ہوئے، تین جاں بحق، 13 شفایاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں آج 46 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک فرد جاں بحق ہوا ہے۔ دنیا بھر کے متاثرہ ممالک میں مجموعی طور پر پاکستان کا 27 واں نمبر ہے۔
مسلمان ممالک میں چوتھے نمبر پر قطر، پانچوں پر انڈونیشیا، چھٹے پر ترکی، ساتویں پر بحرین، آٹھویں پر سعودی عرب، نویں پر مصر اور دسویں نمبر پر عراق ہے۔ دیگر متاثرہ ممالک میں بالترتیب لبنان، کویت، متحدہ عرب امارات، برونائی، البانیا،اردن، بوسنیا،تیونس، قزاقستان، اومان، فلسطین،ازبکستان، افغانستان،بنگلہ دیش، مالدیپ، کرغیزستان، سوڈان،موریطانیہ ہیں۔