ویت نامی نژاد امریکی نوجوان جوناتھن نگیوین اور اس کی والدہ

ان دونوں نے لاکھوں لوگوں کو حیران کردیا، بھلا کیسے؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

جویریہ خان:
میرا نہیں خیال کہ آپ اس مضمون کے ساتھ دی گئی تصاویر میں موجود لڑکی کی اصل عمر کا اندازہ کرنے میں کامیاب ہوسکیں؟
مجھے اس بات کا بھی پورا یقین ہے کہ آپ یہ بھی نہیں بتاسکیں گے کہ اس لڑکی کا اس نوجوان سے کیا رشتہ ہے؟

ان سوالوں نےاب تک لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کر رکھ دیا ہے

جوناتھن نگیوین کے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر

امریکی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق یہ نوجوان لاس اینجلس میں رہائش پذیر ویت نامی نژاد جوناتھن نگیوین ہے اور اس کے ساتھ موجود لڑکی اس کی گرل فرینڈ نہیں، ماں ہے، جی ہاں! سگّی ماں۔

جوناتھن نگیوین نے اپنی اور ماں کی تصاویر فیس بک گروپ میں شئیر کیں اور ساتھ بتایا کہ یہ اس کی والدہ ہے تو ہر کسی نے اس کی بات کو مذاق سمجھا۔ کیونکہ ہر کوئی سمجھتا تھا کہ لڑکی اس کی گرل فرینڈ ہے۔

فیس بک گروپ میں اس نوجوان نے لکھا:’ جوان ایشیائی ماں کا ہونا اس وقت تک زبردست لگتا ہے جب تک کوئی اسے آپ کا ہم عمر نہ سمجھ لے‘۔

جوناتھن نے اپنی ماں کی سدا بہار جوانی کا راز روزانہ ورزش، جنک فوڈ سے گریز اور کم کاربوہائیڈریٹس، زیادہ چکنائی والی مخصوص غذا Keto diet کو قرار دیا۔

ان تصاویر کو دیکھ کر متعدد سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ رہے تھے کہ یہ خاتون اس کی بہن یا گرل فرینڈ ہے۔

ایک نے کمنٹ کیا ’واہ، وہ بہت خوبصورت ہے، مجھے تو لگا کہ وہ تمہاری گرل فرینڈ ہے‘۔

ایک اور نے خاتون کی خوبصورتی کا راز جاننے کی خواہش ظاہر کی۔

جوناتھن نگیوین کے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر

پہلے تو جوناتھن نے اپنی ماں کی عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ’یہ ایک راز ہے‘۔

تاہم بعد ازاں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس کی ماں کی عمر 40 سے 50 سال کے درمیان ہے ، اس نے کہا:
’ماں کی سدا بہار جوانی کا راز غذا اور ورزش ہے، جبکہ جلد کی نگہداشت بھی کرتی ہے، مگر اس کے بارے میں مجھے علم نہیں‘۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں