گلاب کے پھول اور بہت سے دل

المیہ

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

حمنہ عمر:
محبت کے اظہار میں ایک جھکتا جائے اور دوسرا پہاڑ پر چڑھتا جائے محبت نہیں ہوتی، آزمائش ہوتی ہے۔ شروع شروع میں جس کو جو عادت ڈال لی جائے، وہی مزاج کا حصہ بن جاتی ہے۔ دونوں جھکیں دونوں چڑھیں تو نیچرل ہے۔ دوسری بات منانے اور یاوؑں یاوؑں میں فرق ہوتا ہے، اور یاوؑں یاوؑں کا حقدار صرف ہمارا مالک و خالق ہی ہوتا ہے، بندہ نہیں۔

باقی میرا یہ خیال ہے کہ کسی کے لئے کوئی بھی ناگزیر نہیں ہوتا، ایک سیٹ خالی ہوتے ہی اس کا متبادل آ موجود ہوتا ہے۔ اگر کوئی سمجھے کہ نظامِ حیات اس کے دم سے ہے تو اس خوش فہمی کا کوئی علاج نہیں۔
حقائق سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں،محبت عملاً ایک جز وقتی جذبہ بن گیا ہے۔

ایک وقت میں بہت سوں سے اور آسودگی کی مختلف سطحوں تک ۔۔۔ کمٹمنٹ کوئی نہیں۔
ضروریات بنیاد بنتی ہیں۔
ہم ایک عریاں دور میں سانس لے رہے ہیں۔ ہر تعلق بس ایک ’’تعلق‘‘ تک ہے۔
گھر گھر کی ایک ہی کہانی ہے۔

جوان تک محدود نہیں رہی بات۔
انسانیت بھی جی رہی ہے اور برابر میں حیوانیت بھی۔
حقائق جان کر جینا اور بھی مشکل ہے۔

مسائل کی بنیادی وجہ ہمارا سوشل فیبرک ہے،جسمانی ضروریات کو بڑھاوا دینے والی بے شمار چیزیں ہے۔ بروقت شادی نہ ہونا اور ایک تک محدود کا ہندوانہ کانسپٹ۔
لیکن اشتہاء پر قابو پانا بھی ضروری ہے۔

نیچرل تو ہے سب ۔۔۔ بس اعلانیہ اپنی ضروریات کے لئے دلیری سے ہر ایک پر کوشش کرنا آج کا المیہ ہے۔
یہ سب خود سے خود تک ہے۔
ورنہ ہر اس کو دستیاب ہیں جس کے پاس اینڈرائیڈ ہے۔

ممکن نہیں ہے اس دورِ سرمایہ داری میں ۔۔۔ جنس کے معاملے میں ہر شخص منافق ہے۔
دولت دین بن گئی ہے۔

تزکیہ نفس کی بجائے لوگ ترقی نفس پر چل پڑے ہیں۔ ہر شخص انجوائے کرنا چاہتا ہے رازداری کی شرط پر،کسی کو یقین ہو جائے کہ اس کی سوکالڈ عزت پر حرف نہیں آئے گا تو وہ اللہ کی ہر حد توڑ جاتا ہے۔

ہم بدقسمتی سے ایک منافق معاشرے میں سانس لے رہے ہیں جس میں جسمانی لذت پہلا اور آخری اصول قرار پا گیا ہے۔اس موضوع پر بات کرنا تو معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن۔اللہ کی اپنے بندوں سے محبت کو جواز بنا کر فلاسفروں کی طرح ’حیاء ‘ کو لوگ کہتے ہیں کہ مسؑلہ کوئی نہیں، بس ذرا شائے ہے۔

بس بچنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیئے، بہت جاننے کے باوجود۔
یہاں قدم قدم بلائیں
یہ سوادِ کوئے جاناں


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

3 پر “المیہ” جوابات

  1. ھنادی ایمان Avatar
    ھنادی ایمان

    اتنا بھی جینریلائیز نہ کریں ، سبھی کو ایک لاٹھی سے ہانک دیا آپ نے تو۔۔ یہ سوشل فیبرک سمجھ نہیں آیا کیا ہے ؟؟

    1. حمنہ عمر Avatar
      حمنہ عمر

      سلام
      میں اس بات کی قائل نہیں کہ کسی ایک پر ہی سارا ملبا ڈال دوں، یا کسی کو کسی پر ترجحیح دوں البتہ دورحاضر میں سوشل فیبرک ایک وجہ لگتی ہے محبت کے صحیح مفہوم کو کھودینے کی،اور یہی وجہ لگتی ہے کہ محبت کا اظہار اب آخری مرحلہ لگتا ہے۔
      شکریہ

      1. Hinadi Avatar
        Hinadi

        what is Social fabric ??plz Explain