بچپن، لڑکپن اور بھولپن

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بچپن، لڑکپن اور بھولپن
مصنف: ڈاکٹرآصف محمود جاہ
قیمت:300 روپے
ناشر:علم وعرفان پبلشرز، 34 اردوبازار ،لاہور

انسان کے لئے بچپن سے ابتدائے جوانی تک کے ادوار انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ اگلی زندگی کا کافی حد تک دارومدار ان ادوار پر ہوتاہے۔ انسان کی صحت اور شخصیت، دونوں کا بناؤ اور بگاڑ اسی عہد میں ہوتاہے۔

زیرنظرکتاب کے عنوان ہی سے ظاہر ہوتاہے کہ اس میں ان سارے ادوار کے حوالے سے رہنمائی کی گئی ہے۔ اس کا پہلا حصہ ’ لڑکی کا عورت کی طرف سفر‘ ہے ،ابتدا میں لڑکیوں کے خطوط دیے گئے ہیں جن میں وہ اپنے مسائل کا ذکر کرتی ہیں، بعدازاں انہی خطوط کی بنیاد پر لڑکپن میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور مسائل پر بحث کی گئی ہے۔ ۔ دوسرا حصہ’ نوبالغ لڑکے کا مرد بننا ‘ ہے۔

اس میں بھی ابتداً لڑکوں کے خطوط شامل کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد لڑکوں کو جن تبدیلیوں سے گزرناپڑتا ہے ، ان کا ذکر کیاگیاہے، مسائل اور ان کا حل بتایاگیاہے۔ تیسرا حصہ’ کامیابی کا راستہ ‘ ہے۔

اس میں آرٹ آف لیونگ، کامیابی کا راستہ، اظہاربیان کے فن کو کیسے ترقی دی جائے، انٹرویو میں بہتر کارکردگی کیسے دکھائی جائے، ساتھ ہی نوعمری میں نشے کی عادت پر بھی بحث کی گئی ہے۔ چوتھا حصہ’ ایڈز اور جنسی بیماریاں‘ ہے، ہیپاٹائٹس کو بھی شامل کیاگیاہے۔ پانچواں حصہ ’ ٹین ایج ہیلتھ گائیڈ‘ ہے، اس میں اچھی صحت ، موٹاپا، نوبالغوں کے جلدی مسائل، دبلے ہونے کا خبط اور ڈائٹنگ کے نتائج پر مفصل لکھاگیاہے۔ کتاب کے آخر میں نوجوانوں کو کمیونٹی ہیلتھ ورکرز بننے کے لئے ابھاراگیاہے۔

یہ کتاب خاصے کی چیز ہے جو ہرگھر کی ضرورت ہے۔ والدین اور اساتذہ، دونوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کریں۔
آپ اس نمبر پرفون یا ایس ایم ایس کرکے بھی آرڈر بک کروا سکتے ہیں
03454552065


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں