خودکلامی/ زبیر منصوری۔۔۔۔۔۔
سنو نتیجہ مت بدلو!
نتائج بدلنے سے حقائق نہیں بدلتے
بلکہ ہر ایسا جبر ردعمل کی آگ میں چند لکڑیاں بڑھا دیتاہے اور تھوڑا سا پیٹرول بھی۔
سنو نتیجہ مت بدلو
نتائج بدلنے سے حالات نہیں بدلتے !
دیکھو کاغذ پر لکھ دینے سے جھوٹ سچ تو نہیں بن جاتا نا!
“سسٹم بیٹھ گیا گنتی روک دی رزلٹ پر سائن نہین کئے اعلان کل ہوگا” یہ سب بہت ہو گیا بہت پرانا بھی ہو گیا اب پردے اور حجاب اٹھ چکے سب جانتے ہیں اب ،بس بھی کرو یارو!
سنو نتیجہ مت بدلو!
دیکھو اب ڈیجیٹل میڈیا کازمانہ ہے تم رات کی تاریکی میں قوم کی رائے اغواکر کے بس اندھیرا ہی تو بڑھائو گے اور بھلا کیا کر پائو گے؟
سنو نتیجہ مت بدلو
نتائج بدلنے سے نصیب تو نہیں بدل جاتے نا
دیکھو! ایسا نہ ہو اب لوگ عالمی فورمز پرجا پہنچیں، ضبط کے بندھن ٹوٹ جائیں اور جبر سے کچلے مسلے دبائے گئے لوگ نتائج سے بے پرواہ ہو کر دنیاکو وہ سب کچھ بھی بتا دیں جو اب تک چھپی ہوئی ہے اور اسے چھپا ہی رہنا چاہیے کہ وہ تمہارے بھی راز ہیں اورگھر کی باتیں گھر میں ہی رہیں تو اچھا ہے۔
اس لئے بھی کہ
اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھائو تو انسان خود ہی ننگا ہوتا ہے
سنو نتیجہ مت بدلو
نتائج بدلنے سے جغرافیہ بدلتادیکھ ہی چکے ہو۔۔۔
سنو۔۔۔!
اب مان جائو نا!