لڑکی پیدل چل رہی ہے جنگل میں راستے پر

زیادہ چلنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

روزانہ 9 ہزار قدم چلنا عمر کے ساتھ دماغ میں آنے والی کمزوری اور دماغی ٹشوز کو الزائمر کی بیماری سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

امریکا کے سینٹر فار الزائمر ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ کی اس تحقیق کیلئے بوسٹن کے میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل میں زیرعلاج 182 مریضوں کا جائزہ لیا گیا۔ محققین نے ان افراد کے قدموں کو ٹریک کرکے اس کے اثرات اس پروٹین بی ایمیلوئیڈ کی سطح پر دیکھے گئے جو الزائمر کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد زیادہ چلنے کے عادی ہوتے ہیں ان کے دماغی تنزلی کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق معتدل جسمانی سرگرمیاں بھی دماغ کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں تاہم زیادہ ضروری ہے کہ لوگ 8900 قدم چلنا عادت بنائیں۔

جب رضاکاروں کو روزانہ 9 ہزار قدم چلایا گیا تو محققین نے دریافت کیا کہ اس جسمانی سرگرمی کے ان کے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوگیا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جاما نیورولوجی میں شائع ہوئے۔

اس سے پہلے امریکا کی رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے دوران ڈھائی ہزار کے قریب افراد کا جائزہ لگ بھگ ایک دہائی تک لیا گیا.

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن افراد کا طرز زندگی صحت مند ہوتا ہے یعنی صحت بخش غذا کا استعمال، تمباکو نوشی سے گریز، ہر ہفتے کم از کم ڈیڑھ سو منٹ تک ورزش، الکحل کا کم از کم استعمال اور دماغ تیز کرنے والی سرگرمیوں کو معمول بنانا، الزائمر و ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتا ہے۔

محققین کے مطابق اوپر دیئے گئے 5 عناصر میں سے 2 یا تین پر عمل درآمد بھی ڈیمینشیا کا خطرہ 39 فیصد تک کم کردیتا ہے جبکہ 4 یا پانچ عناصر پر عمل کرنے والے افراد میں یہ خطرہ 59 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں