اربوں سال پہلے جانوروں کی دنیا

اربوں سال پہلے جانوروں کی دنیا کیسی تھی؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اسرار احمد بٹل۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ نے اپنے بزرگوں سے قصوں کہانیوں میں خوفناک بلاؤں اور جانوروں کے متعلق سنا ہوگا جو کہ ایک افسانہ لگتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہماری زمین پر اربوں سالوں پہلے واقعی خوفناک بلاؤں کا راج تھا۔

جی ہاں! خوفناک بلاؤں کا راج۔ اگر آج یہ خوفناک مخلوق ہماری زمین پر موجود ہوتی تو کیا ہوتا؟ اس سوال کا جواب میں آپ پر چھوڑتا ہوں۔
ذیل میں میں آپ کو ان خوفناک بلاؤں کے متعلق بتارہا ہوں۔

1۔۔قوئٹزلکوٹلس(Quetzalcoatlus)
یہ سب سے بڑا اڑنے والا جانور تھا۔ اس عظیم الجثہ مخلوق کا نام قوئٹزلکوٹلس (Quetzalcoatlus northropi) تھا۔ جو کہ ڈاننوسارز کی طرح ایک ریپٹائل تھا۔

اس کی جسامت اتنی بڑی تھی جتنا آج کل ایک بڑا جنگی طیارہ ہوتا ہے۔ یہ ڈائناسور کے بچوں کو بھی کھا جاتا تھا۔ اس کا وزن لگ بھگ 200 کلو کے قریب اور پروں کا پھیلائو 11 میٹر ہوا کرتا تھا۔

یہ مخلوق آج سے کوئی 70 ملین سال قبل اپنے جوبن پر تھی۔ سائنس دانوں کے مطابق 65 ملین سال قبل جب ایک بڑا شہابیہ زمین سے ٹکرایا تو باقی ڈائنوسارز کے ساتھ ساتھ قوئٹزلکوٹلس کا بھی دھرتی سے صفایا ہوگیا۔

صاحب مضمون

2 سارکوسیوکس ((Sarcosuchus)
یہ ایک خوفناک مگرمچھ تھا، یہ عظیم الجثہ مگرمچھ آج سے تقریباً 112 ملین سال قبل افریقہ کے صحرائے اعظم صحارا کے علاقے میں پایا جاتا تھا۔ اس کا وزن 8000 کلو جبکہ لمبائی قریب 40 فٹ تھی۔ یہ کتنا خوفناک تھا آپ اس بات سے اندازا لگا لیں کہ یہ بڑے بڑے ڈائناسور کو بھی کھا جاتا تھا۔

3 میمتھ (Mammoth)
اس وقت خشکی کا سب سے وزنی جانور ہاتھی ہے لیکن ایک وقت تھا جب آج کے ہاتھیوں سے کافی بڑے ہاتھی بھی دنیا میں پائے جاتے تھے۔ ان بڑے ہاتھیوں کو میمتھ کہا جاتا ہے جو اب سب کے سب معدوم ہو چکے ہیں۔

ان کا وزن 8 ٹن جبکہ اونچائی 4 میٹر تک ہوا کرتی۔ ان کو ختم ہوئے کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا۔ ایک اندازے کے مطابق میمتھ آج سے تقریباً 4000 سال پہلے تک کرہ ارض پر موجود تھے۔

4 سمبا کبوا شیر ( Simbakubwa)
فوسل ریکارڈ کے مطابق سمبا کبوا شیر آج سے تقریباً 23 ملین سال قبل افریقہ کے میدانوں میں پایا جاتا تھا۔ یہ کافی جسیم جانور تھا جس کا وزن 1500 کلو اور جسامت برفانی ریچھ سے بھی بڑی تھی۔

5 ٹائٹینوبوا سانپ (Titanoboa snake)
براعظم جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا سبز ایناکونڈا اس وقت دنیا کا سب سے بڑا سانپ مانا جاتا ہے لیکن امریکی ریاست کولمبیا میں ایک ایسے سانپ کے فوسلز بھی دریافت ہوئے جو سبز اینا کونڈا سے بھی بہت بڑا تھا۔

اس جسیم سانپ کو فوسلز کے ماہرین ٹائیٹینو بوا سانپ کہتے ہیں۔ اس نوع کے سانپوں کی جسامت تقریباً 42 فٹ لمبی اور وزن 1135 کلو تک ہوا کرتا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق یہ سانپ 60 ملین سال قبل تک پایا جاتا تھا۔

6 میگالوڈون شارک (Megalodons shark)
اگر کوئی پوچھے کہ دنیا میں سب سے بڑی مچھلی کون سی ہے تو اس کا جواب ہے کہ وہیل شارک۔ لیکن فوسلز کے ماہرین کے مطابق آج سے تقریباً 4 ملین سال قبل تک وہیل شارک سے بھی بہت بڑی مچھلی سمندر میں پائی جاتی تھی جس کا نام میگالوڈون شارک تھا۔

اس کی لمبائی تقریباً 60 فٹ تھی اور یہ سمندری شیروں اور دوسرے بڑے سمندری جانوروں کا شکار کرتی تھی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں