تحریک انصاف کے رہنمائوںکا دعویٰ ہے کہ ان کی حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں پاکستانی عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں فروخت کو یقینی بنانے کا اہتمام کیا ہے۔
تاہم ایکسپریس کے زیراہتمام رائے عامہ کے ایک جائزے میں 81 فیصد پاکستانیوں کا کہناہے کہ ان کے علاقے میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموںفروخت ہورہی ہیں۔
سروے میں مجموعی طور پر23,719 افراد سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ماہ رمضان میں آپ کے علاقے میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں؟ 19,233 افراد نے جواب "ہاں” میں جبکہ 4,486 افراد نے جواب "ناں” میں دیا۔