“تمنا تھی تو صرف یہ کہ میرا کلام کسی رسالے میں چھپ جائے۔ آخر یہ حسرت بھی پوری ہو گئی اور لکھنؤ کے ایک رسالے میں جس کے نام ہی سے اس کا معیار ظاہر ہے یعنی ’’ترچھی نظر‘‘ میری ایک غزل چھپ گئی۔
کچھ نہ پوچھیے میری خوشی کا عالم، میں نے وہ رسالہ کھول کر ایک میز پر رکھ دیا تھا کہ ہر آنے جانے والی کی نظر اس غزل پر پڑ سکے۔ مگر شامتِ اعمال کہ سب سے پہلے نظر والد صاحب کی پڑی اور انہوں نے یہ غزل پڑھتے ہی ایسا شور مچایا کہ گویا چور پکڑ لیا ہو۔
والدہ محترمہ کو بلا کر کہا ’’آپ کے صاحبزادے فرماتے ہیں کہ
ہمیشہ غیر کی عزت تری محفل میں ہوتی ہے
ترے کوچہ میں ہم جا کر ذلیل و خوار ہوتے ہیں
میں پوچھتا ہوں کہ یہ جاتے ہی کیوں ہیں؟
کس سے پوچھ کر جاتے ہیں؟
والدہ بے چاری سہم کر رہ گئیں اور خوف زدہ آواز میں بولیں:
’’غلطی سے چلا گیا ہو گا‘‘
(کچّا چٹّھا، آپ بیتی شوکت تھانوی، ص 77)
چوٹی کے مزاح نگار شوکت تھانوی کی شاہکار کتابیں
1- کچا چٹھا | کچھ یادیں کچھ باتیں | آپ بیتی شوکت تھانوی
مرتبہ: حکیم اعجاز حسین چانڈیو | قیمت 640 روپے
2- شوکت تھانوی کے شاہکار خاکے | مع قاعدہ بے قاعدہ
مرتبہ: حکیم اعجاز حسین چانڈیو | قیمت 480 روپے
3- لکھنؤ سے لاہور | شوکت تھانوی کے شاہکار مزاحیہ مضامین
مرتبہ: حکیم اعجاز حسین چانڈیو | قیمت 480 روپے
تین کتب قیمت: 1600 روپے | فری ہوم ڈلیوری
ناشر: بک کارنر جہلم پاکستان | وٹس اپ نمبر 03215440882
ایک تبصرہ برائے “چوٹی کے مزاح نگار شوکت تھانوی کی شاہکار کتابیں”
زبردست جناب ۔بہت شکریہ ہمیں اس خزانے سے متعارف کروانے کے لئے ۔