تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان ڈیل فائنل، اہم سیاست دان کا دعویٰ

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیل طے پا گئی تھی، انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سینئیر راہنما جہانگیرترین اور مسلم لیگ نواز شریف کے صدر میاں شہباز شریف کے درمیان ملاقات لندن میں طے پائی تھی اور اس ملاقات میں ڈیل طے کی جانی تھی کہ کیسے ن لیگی راہنماؤں کو کرپشن کیسز سے بری کیا جائے اور اس کے بدلے میں تحریکِ انصاف حکومت نے اپنی شرائط پیش کرنی تھیں جن کے بارے میں بات چیت ہو چکی تھی اور ڈیل طے ہونے کے نزدیک تھی۔

شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ ن کو ڈیل دینے کے لیے تیار ہو گئی تھی لیکن عین وقت پر میاں شہباز شریف لندن نہیں جا سکے کیونکہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل تھا اور اور اس معاملے کے حل سے پہلے ہی دونوں جماعتوں کے مابین کچھ اور تنازعات پیدا ہو گئے جن کی وجہ سے ڈیل نہ ہو سکی۔

سینئیر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف اگرایک یا دو ماہ کے لیے گرفتار بھی ہو جائیں تب بھی وہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز شریف کی جگہ نہیں لے سکتے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کئی بار کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو کوئی ڈیل نہیں ملے گی تاہم اب ایک بڑا دعویٰ سامنا آیا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی قیادت میں ڈیل طے ہو گئی تھی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں