آج نمازفجر سے پہلے بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزادکشمیر پر حملہ کی کوشش کی لیکن پاکستان کی طرف سے بروقت جواب نے انھیں واپس بھاگنے پر مجبور کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے چند منٹ پہلے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ بدحواس بھارتی طیارےاپنااضافی بوجھ بالاکوٹ میں گراکربھاگ کھڑےہوئے،انھوں نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کوپاک فضائیہ کےبروقت اورموثرجواب کاسامناکرناپڑا۔ اور اس واقعےمیں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی طیاروں نےمظفرآبادسیکٹرسےدراندازی کی کوشش کی تھی۔