سعودی عرب کا انقلابی قدم، کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سعودی عرب نے اپنا پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ ‘ایس جی ایس وَن’ مدار میں بھیج دیا۔

یہ سیٹلائٹ جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی گیانا اسپیس سینٹر سے مدار میں بھیجا گیا۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جو مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت ہے اور اسے ملک میں واقع زمینی اسٹیشنز کے ذریعے آپریٹ اور کنٹرول کیا جائے گا۔

سیٹلائٹ کو کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کی ٹیم نے امریکی کمپنی ‘لاک ہیڈ مارٹن’ کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ سعودی عرب کو مواصلات کی صلاحیتیں فراہم کرے گا، انٹرنیٹ کے رابطے کو زیادہ مضبوط بنائے گا اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپ میں مواصلات کو محفوظ بنائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ برس اپریل میں امریکا کے دورے کے دوران سان فرانسِسکو میں اس سیٹلائٹ کے آخری ٹکڑے پر اپنے دستخط کیے تھے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں