باپ بنیں،10 دن کی چھٹی پائیں،عمران حکومت کا زبردست اعلان

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

حکومت نے بچے کی ولادت پر والد کو 10 دن کی لازمی چھٹی دینے کا قانون نافذ کردیا، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کردی، قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے نئے قانون کے مطابق اب بچے کی ولادت پر والد کو 10 روز کی رخصت دینا لازمی ہوگا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ اس سے قبل پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانونی سازی نہیں کی گئی۔ تاہم اب موجودہ حکومت نے نئی پالیسی نافذ کردی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں