واٹس ایپ کے خفیہ ٹرکس، جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ آپ ضرور جان لیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے ایک نہیں سینکڑوں میسینجر ایپ استعمال کی جاتی ہیں لیکن ان تمام ایپس میں سے واٹس ایپ کو دنیا بھر کی سب سے بڑی اور مقبول میسیج ایپلی کیشن کے طور پر جاناجاتا ہے۔ رواں برس مارک زکر برگ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی ہے ۔ صارفین کی اتنی بڑی تعداد کے باوجود واٹس ایپ کےکچھ خفیہ فیچر اور ٹرکس ایسی بھی ہیں، جن سےکم ہی لوگ واقف ہوتے ہیں۔ ان ٹرکس سے متعلق آگہی واٹس ایپ صارفین کے لیے اس ایپلیکیشن کو مزید دلچسپ اور متاثر کن بنا سکتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں واٹس ایپ کے کچھ خفیہ فیچرز اور دلچسپ ٹرکس۔

میسیج’’ کوٹ ‘‘کریں!
آپ کی میسیج ٹائپنگ اسپیڈ تیز ہو یا نہیں ، گروپ یا کسی بھی فرینڈز سے چیٹنگ کے دوران نئے میسیجز کا سلسلہ تیز رفتار سے جاری رہتا ہے۔اکثرہم گزشتہ میسجز کا جواب بھی نہیں بھیج پاتے کہ نئے پیغامات وصول ہوتے چلے جاتےہیں۔ ایسے میں گفتگو کا سلسلہ منظم کرنے کے لیے’’ واٹس ایپ میسیج کوٹنگ‘‘ ایک بہترین انتخاب ہے۔

کسی کے اقتباس کو حوالے(مثلاً کسی کا بھیجا ہوا میسیج جواب میں کوٹ کرنا) کے طور پر دینے کے لیے میسیج کو ہولڈ کریں۔اس دوران آئیکون بار کی جانب غور کریں تو دوسرے آئیکون کے ہمراہ تیر کے دو مختلف سمت جاتےنشان( ایک دائیں جانب دوسرا بائیں جانب )نظر آئیں گے۔کوٹنگ کے لیے بائیں رخ کی جانب جاتے نشان پر کلک کریں تو واٹس ایپ آپ کا ہولڈ کیا ہوامیسیج آپ کے جواب کے ساتھ’’ کوٹ‘‘ ہوجائے گا۔

واٹس ایپ اکاؤنٹ محفوظ بنائیں
اگر آپ اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ مزید محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کی ’ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن‘ سہولت سے مستفید ہوں۔ یہ سہولت کسی بھی اجنبی شخص حتیٰ کہ کسی کمپنی کو بھی آپ کے نمبر یا موبائل تک رسائی ہونے کے باوجودبغیرتوثیق آپ کےواٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے نہیں دے گی۔

ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کے لیے واٹس ایپ سیٹنگ میں اکاؤنٹ سیکشن پر جائیے ،یہاں ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کو فعال کردیجیے۔ فیچر فعال ہوتے ہی آپ سے6ہندسوں کا کوڈ مانگا جائے گا۔ کوڈ ڈالنے کے بعد یہی کوڈ دوبارہ کنفرم کیجیے، جس کے بعد آپ سے آپ کا ای میل ایڈریس پوچھا جائے گا۔ ای میل ایڈریس ڈالتے ہی آپ کا واٹس ایپ پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ہوجائیگا۔ بس آپ کو یہ کوڈ خفیہ رکھنا ہے۔

لاسٹ سین ختم کریں
کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ کا ’لاسٹ سین‘ آپ کی پرائیویسی میں دخل اندازی کرتا ہے اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے دوست یہ جان پائیں کہ آپ آخری بار کب آن لائن ہوئے تھے تو اکاؤنٹ میں جاکر پرائیویسی سیکشن پر کلک کیجیے اوراس فیچر کو ختم یا اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کردیں۔

اپنی پروفائل تصویر چھپائیں
اکثر لوگ نہیں چاہتے کہ ان کی پروفائل تصویر تک ہر ایک کی رسائی ہو، خاص طور پر اس وقت جب آپ کئی گروپ کاحصہ ہوں۔ پروفائل تصویر چھپانے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگ میں اکاؤنٹ سیکشن پر جائیے اور پرائیویسی ٹیب کو کلک کرکے پروفائل فوٹو پر جائیں۔

دوستوں کی پروفائل تصویر تبدیل کریں
واٹس ایپ کا نیا ورژن اپنی تصویر چھپانے کے علاوہ آپ کو دوستوں کی پروفائل تصویر بھی تبدیل کرنے کا موقع دیتا ہے۔کسی کی پروفائل تصویر تبدیل کرنے کے لیے اس کے کانٹیکٹ پر جائیےاورتبدیل کرنے والی پروفائل تصویر کو گیلری میں سیو کیجیے۔سیو ہوئی تصویر کے آگے جو نمبر دیے گئے ہوں انھیں ری نیم کے ذریعے کاپی کرلیں، اب جو تصویر آپ نے تبدیل کرنی ہے اس کو’ری نیم‘ کرکے کاپی کیے گئے ری نیم نمبر سے تبدیل کردیں۔ اب اس تصویر کو موو کے بٹن کے ذریعے دوست کے واٹس ایپ نمبر پر جاکر موو کردیں۔ لیجیے آپ کے دوست کی پروفائل پکچر آپ نے تبدیل کردی۔

بلیو ٹِک سے چھٹکارا
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی یہ نہ جان پائے کہ آپ نے دوستوں کے میسیج پڑھ لیے ہیں تو واٹس ایپ سیٹنگ میں اکاؤنٹ سیکشن پر جائیں اور پرائیویسی ٹیب کو کھولیں۔ پھر سب سے نیچے دیے گئے ’رِیڈ ریسپیٹ‘ پرلگے چیک کے نشان کو اَن چیک کردیں۔ اب کوئی یہ نہیں جان پائے گا کہ آپ نے میسیج پڑھا ہے یا نہیں۔ تاہم اس کا نقصان یہ ہے کہ آپ بھی نہیں جان پائیں گے کہ آپ کے میسیج بھی پڑھے گئے ہیں یا نہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں