وسیم گل۔۔۔۔۔۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
سعودیہ و ایران سمیت تمام خلیجی ممالک میں سے عمان واحد ملک ھے جو مذہبی رواداری کا حسین نقشہ پیش کرتا ہے۔
یہاں اکثریتی آبادی کا مسلک (methodology) اباضی ہے جو کہ علی رض کے خلاف مسلح جنگ کرنے والے خارجیوں کی ایک برانچ ہے۔ دوسرے نمبر پر سلفی جبکہ کچھ تعداد شیعہ کی ہے۔
سب اپنی میتھاڈالوجی پر عمل پیرا ہیں اور کوئ کسی دوسرے کو نہیں چھیڑتا اور نہ ہی حملہ آور ہوتا ہے۔ اباضی میتھاڈالوجی کے لوگ جس طرح ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنہم کی عزت کرتے ہیں ویسے ہی علی رضی اللہ عنہ کی تعظیم بھی کرتے ہیں جسکا اظہار خطبہ جمعہ میں ہوتا ہے۔
میں جس کمپنی میں ملازم ہوں وہاں بہت بڑی تعداد شیعہ کی ہے۔ مجال ہے جو صحابہ رض کے متعلق کبھی ایسی کوئ بات تو کیا اشارہ بھی کریں جس سے سنی offend ہوں۔ اسی طرح سنی کوئ ایسی بات یا حرکت نہیں کرتے جس سے شیعہ offend ہوں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں؟
یہ پرمحبت فضا قائم کرنے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟
اس عظیم شخصیت کا نام ہے محترم احمد بن حمد الخلیلی جو کہ عمان کے مفتی اعظم ہیں۔ علم و حلم، اخوت و محبت کے اس دریا کا کہنا ہے، علی الاعلان اقرار ہے کہ وہ سید مودودی کا فکری بیٹا ہے
جی ہاں! وہی سید مودودی رح جو اس امت کو اصول پر جوڑتے و متحد کرتے ہیں
میں اپنے تمام بریلوی، دیوبندی، سلفی، شیعہ و ہر میتھاڈالوجی کے دوستوں کودعوت دیتا ہوں کہ سید مودودی رح کا مطالعہ کریں