پنجاب اور خیبرپختونخوامیں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سردی اور دھند میں اضافے کے باعث پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا گیا۔

سردی کی شدت اور دھند میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری 2019 تک اضافہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چھٹیوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ سردی میں شدت اور دھند میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا، اس اس تناظرمیں کل یکم جنوری سے سرکاری اسکولوں میں بدستور موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔

اسی طرح کے پی کے میں بھی شدید سردی کے سبب اسکولوں کی سرمائی تعطیلات 6 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختون خوا کے اسکول 7 جنوری سے کھلیں گے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں