سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ نے بھارت میں تو ریکارڈ قائم کیے لیکن مسلم مخالف ہونے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں فلم پر پابندی عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ریاستوں عمان، قطر اور کویت میں مسلمانوں کی منفی تصویر کشی کے خدشات کے پیش نظر ’ٹائیگر 3‘ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
فلم جس میں بالی وڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کے ساتھ ساتھ عمران ہاشمی ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کے لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہندوؤں کے تہوار ’دیوالی‘ پر ریلیز کی گئی۔
کہا جارہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک ’ٹائیگر 3‘ کو اپنے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کے بارے میں قدرے خوف محسوس کر رہے ہیں کیونکہ اس میں ہندوستان اور پاکستان کے بیانیوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
”چمپارن مٹن“، پہلی بھارتی فلم جو آسکر سٹوڈنٹ اکیڈمی ایوارڈ کے سیمی فائنل میں پہنچی
لال سنگھ چڈھا ، عامر خان کی فلم کے بائیکاٹ کی مہم کیوں چلائی گئی ؟
کے جی ایف” تلگو فلم کا اثر کیا ہورہا ہے انڈیا میں ؟ “
واضح رہے کہ قبل ازیں تامل زبان کی ایک فلم ’بیسٹ‘ پر بھی گزشتہ سال کویت اور قطر میں مسلمانوں کو دہشت گرد ظاہر کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
مشرق وسطیٰ میں پابندی عائد ہونے سے ‘ٹائیگر 3’ کے بزنس کو غیرمعمولی طور پر نقصان پہنچے گا۔ یاد رہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک میں ہندوستانی فلموں کو جو ریوینیو ملتا ہے، وہ بھارت سے بھارت ملنے والے مجموعی آمدن کا 25 سے 30 فیصد بتایا جاتا ہے۔