علی رضاعابدی کو الطاف حسین نے قتل کروایا؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وزیرِ مملکت برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق رکنِ اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملوث ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بتایا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے علی رضا عابدی کو قتل کروایا اور تفتیشی ادارے قاتلوں تک پہنچ گئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے واقعات میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتی، ہم علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ حکومت سو رہی ہے اور کراچی میں لوگوں کی جان جارہی ہے، ہر پاکستانی کی جان اہم ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 25 دسمبر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضاعابدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں