تحریک انصاف نے حکومت ملتے ہی اپنے ترجمان ٹی وی چینلز کو سرکاری خزانے سے نوازنے میں دریا دلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
وزارت اطلاعات نے ٹی وی چینلز کے سرکاری اشتہارات کیلئے نئے نرخ مقرر کئے ہیں جس میں اے آر وائے کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے ۔ حکومت نے پرانے سرکاری نرخ کو آدھے سے بھی زیادہ کم کیا ہے ۔
انصافی حکومت نے اے آر وائے کو بڑا چینل بناتے ہوئے اس کیلئے سرکاری اشتہار کا فی منٹ نرخ اکیانوے ہزار روپے مقرر کیا ہے، جیو نیوز کیلئے نواسی ہزار جبکہ سما ٹی وی کیلئے پچاسی ہزار فی منٹ نرخ رکھا گیا ہے ۔
اس سے قبل جیو کا ریٹ دو لاکھ نوے ہزار پانچ سو روپے فی منٹ جبکہ سما اور اے آر وائے کا نرخ دو لاکھ پنتالیس ہزارروپے فی منٹ تھا ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں لانچ ہونے والے پبلک نیوز کا نرخ ۳۵ ہزار روپے فی منٹ رکھا گیا ہے ۔ اس چینل کے مالک یوسف بیگ مرزا وزیراعظم کے مشیر ہیں۔