بادبان نیوز ڈیسک
گوگل، امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ٹیک ویلی کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک ایسا مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے والا ہے جس میں حصہ لے کر، مختلف سکلز سیکھ کر 3 لاکھ روپے سے زائد کما سکیں گے۔
گوگل کے مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام میں ایسی مہارتیں سکھائی جائیں گی جو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ہوں گی اور آج کی دنیا کی ضرورت ہوں گی۔ مثلاً یو ایکس ڈیزائن، پروجیکٹ مینجمنٹ، آئی ٹی آٹومیشن، ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس، ڈیٹا اینالیسس، بزنس انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی وغیرہ۔
یہ بھی پڑھیے
ویب سائٹ اور ڈیولپنگ سے ہم کتنے پیسے کما سکتے ہیں؟
فری لانسنگ: فیس بک سے کیسے پیسہ کمایا جائے؟
فری لانسنگ: پاکستانی انٹرنیٹ سے پیسہ کیسے کماتے ہیں؟
اس سے قبل ایسا ہی اقدام گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سندھ کے نوجوانوں کے لیے اٹھا چکے ہیں جس کے تحت کراچی کے تاریخی گورنر ہاؤس میں 50 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
کامران خان ٹیسوری کا مقصد نوجوانوں کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس، اور ویب 03 سمیت مستقبل کی ٹیکنالوجیز کی تربیت دے کر کراچی کو ایک کامیاب آئی ٹی مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔
طلباء کا انتخاب اہلیت جانچنے کے ایک ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا جو گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ کامران ٹیسوری کا دعویٰ ہے کہ اس تربیت کے بعد نوجوان تقریباً 3لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے تک کما سکیں گے۔
آئی ٹی ماہرین دانیال ناگوری اور سر ضیا اس مفت آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔