آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، مصنوعی ذہانت

مصنوعی ذہانت کروڑوں لوگوں کو روزگار سے محروم کردے گی؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ڈاکٹر کلثوم عبدالرزاق خان

سرمایہ کاری بینک گولڈمین ساکس کی ایک رپورٹ کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت 30 کروڑ نوکریوں کی جگہ لے سکتی ہے۔
امریکا اور یورپ میں مصنوعی ذہانت کا ہدف ایک چوتھائی نوکریوں کی جگہ لینا، نئے مواقع پیدا کرنا اور پیداواری اضافہ بھی ہے۔ یہ عالمی سطح پر تیار ہونے والی اشیا اور خدمات میں 7فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔

برطانوی حکومت مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتی ہے اور اس کا مقصدمعیشت میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور عوام کو اس کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔

برطانیہ کی وزیر ٹیکنالوجی مچل ڈونیلان نے معروف برطانوی اخبار ‘دی سن’ کو بتایا کہ’برطانیہ میں مصنوعی ذہانت کے نفاذ کا مقصد ہمارے جیسا کام کرنا, اور ہماری نوکریاں قائم رکھتے ہوئے آسانی فراہم کرنا ہے۔

بینک گولڈمین ساکس کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کے اثرات انتظامی نوعیت کے امور میں%46, قانونی پیشوں میں %44خودکار ہو سکتے ہیں لیکن تعمیراتی شعبے میں صرف% 6 جبکہ دیکھ بھال کے شعبے میں% 4 کام خود کار ہوں گے۔

بعض رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کے خود کار نظام کے ذریعے لوگوں کے روزگار کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

آکسفورڈ مارٹن سکول کے ورک ڈائریکٹر کارل بینیڈکٹ فری کا کہنا ہے”مجھےیقین ہے کہ مصنوعی ذہانت کے نظام کوجانچنے کا کوئی طریقہ ایسا نہیں ہے کہ پتہ لگایا جا سکے، یہ کتنی نوکریوں کی جگہ لے گی۔

وہ کہتے ہیں کہ مثال کے طور پر چیٹ جی پی ٹی نے اوسط مہارت لکھنے والے زیادہ لوگوں کو بہتر انداز میں مضامین لکھنے کے قابل بنایا۔ لہذا صحافیوں کو اب زیادہ مقابلے کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے اجرت میں کمی آئے گی۔”

ان کا کہنا ہے کہ جی پی ایس ٹیکنالوجی سے لندن کی تمام سڑکوں اور راستوں کو جاننے کی اہمیت میں کمی واقع ہوئی۔ ہماری تحقیق کے مطابق موجودہ ڈرائیوروں کو تقریباً 10 فیصد اجرت میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، نتیجتاً ڈرائیورز کم نہیں ہوئے , صرف تنخواہیں کم ہوئیں۔
اگلے چند برسوں کے دوران جنریٹیو اے آئی کے تخلیقی کاموں پر وسیع پیمانے پر مؤثر ثابت ہوگی۔

برطانوی حکومتی میں شعبہ صحت کے ایک اہلکار سر جان بیل کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلجنس نیشنل ہیلتھ سروس کو بچا سکتی ہے۔ برطانوی محققین نے مصنوعی ذہانت کی ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں سکینز کے ذریعے امراض قلب اور پھیپھڑوں کے کینسر کی درست تشخیص کی جاتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی سے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کو کروڑوں پاؤنڈز کی بچت ہوتی ہے اور اس سے بیماری کی بروقت تشخیص کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ٹیکنالوجی نیشنل ہیلتھ سروس کے ہسپتالوں میں مفت مہیا کی گئی۔

مصنوعی ذہانت کے محققین کی جانب سے ٹیکنالوجی کے استعمال سے لیونارڈو ڈی ونچی کی مشہور پینٹنگ مونا لیزا میں نظر آنے والی خاتون اپنے سر، آنکھوں اور منہ کو حرکت دیتی نظر آ رہی ہیں۔ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی تازہ ترین ویڈیو ماسکو کی ریسرچ لیبارٹری میں بنائی گئی۔

1940 رپورٹ میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق 60 فیصد افراد آج ایسی نوکریاں کر رہے ہیں جو میں موجود نہیں تھیں لیکن دیگر تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ 1980 کی دہائی کے بعد ٹیکنالوجی میں تبدیلی نے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرکے زیادہ تیزی سے لوگوں کو بے روزگار کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کےنتیجہ سے یہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر جنریٹیو اے آئی بھی ماضی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرح ترقی کرتی ہے تو یہ بہت جلد ملازمتوں کو کم کر سکتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے نظام کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ رسیولوشن فاؤنڈیشن تھنک ٹینک کے چیف ایگزیکٹو ٹورسٹن بیل نے بتایا’مصنوعی ذہانت سے متعلق تمام پیش گوئیوں پر مکمل انحصارنہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں نہیں پتا کہ اس ٹیکنالوجی کا ارتقا کیسے ہو گا اور کمپنیوں میں اطلاق کا طریقہ کار کیسا ہو گا…”

اگرچہ مصنوعی ذہانت کا انسانی کام کرنے کے طریقوں میں خلل ڈالنا بعید النظر نہیں لیکن اعلیٰ پیداواری صلاحیت اور کم اخراجات سے زندگی کےمعیار کو بہتر کر کے حاصل ہونے والے فوائد کی جانب متوجہ ہونا چاہیے اور ٹیکنالوجی کی تبدیلی کو بہترین بنیادوں پر کمپنیوں اور معیشت میں اپنانے سے نقصان یا ناکامی کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

تحقیقاتی رپورٹ کےنتیجہ سے یہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر جنریٹیو اے آئی بھی ماضی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرح ترقی کرتی ہے تو یہ بہت جلد ملازمتوں کو کم کر سکتی ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

2 پر “مصنوعی ذہانت کروڑوں لوگوں کو روزگار سے محروم کردے گی؟” جوابات

  1. Zubada Raouf Avatar
    Zubada Raouf

    Very informative article , in many fields every day Jobs replaced by machines like in advanced countries almost every grocery store installed self paid checkouts, on line documents renewals etc …
    that’s why unemployment is one of the big issues

    1. Dr kalsoom Avatar
      Dr kalsoom

      Agreed..and thanku for the appreciation