وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ پریس کانفرنس کی سرگوشی وائرل ہونے پر صحافیوں کا دعوت نامہ منسوخ کردیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دنوں اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کے لیے پریس کانفرنس کی تو اس کے اختتام پر مائیک کھلے رہ گئے تھے، شیخ رشید نے وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کی جو مائیک سے ہوتی ہوئی صحافیوں تک جا پہنچی جس کے بعد میڈیا میں ان خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا گیا۔
انہوں نے صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ آپ نے اچھا نہیں کیا ، اس لئے لال حویلی کی دعوت واپس لے لی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھادی، آپ تو چاہتے ہیں پھڈا بنے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’چار مرتبہ وزیراطلاعات رہا ہوں آپ لوگوں کو خوش کرنا آسان نہیں‘۔