سدابہار کے پھولوں سے شوگر مکمل طور پر ختم، استعمال بھی انتہائی آسان

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ہر جگہ عام نظر آنے والا سدا بہار کا پودا جسے انگریزی میں ’مڈغاسکر‘ کہا جاتا ہے بے شمار اہمیت اور افادیت کا حامل ہے، چونکہ زیادہ تر لوگ اس کے فوائد سے نا واقف ہیں اسی لیے وہ اس کو زیادہ اہمیت بھی نہیں دیتے۔

نباتیات کے ماہرین نے ایک طویل تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا کہ یہ چھوٹا سا پودا شوگر، کینسر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سدا بہار کے پھول میں تقریباً 150 alkaloids پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کے لیول کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اور یہ دونوں طرح کی شوگر کے لیے نہایت مفید ہے۔

نباتیات کے ماہر ’ڈاکٹر آشھوتوش گوتم‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے یوئے بتایا کہ سدا بہار کے پھول اور پتیاں کا استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس پھول کا استعمال کیسے کیا جائے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے آشھوتوش نے بتایا کہ اگر روزانہ صبح نہار منہ سدا بہار کی پتیوں کی چائے بنا کر پی لی جائے تو یہ شوگر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے۔

سدا بہار کے پودے کے استعمال سے متعلق ڈاکٹر آشھوتوش گوتم نے مزید بتایا کہ اگر روزانہ سدا بہار کی کچھ پتیوں کو چبا لیا جائے تو یہ بھی جلد شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔

اس پھول کے پتیوں کی چٹنی بنا کر بھی اُسے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ رات میں 4 سے 5 سدا بہار کی پتیاں ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ اس پانی کو پی لینے سے بھی شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔
(آپ کے جاننے والوں میں شوگر کا کوئی مریض ہے تو اسے یہ ضرور پڑھائیے)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں