الخدمت فائونڈیشن کراچی کے تحت بچے عید شاہنگ کر رہے ہیں

الخدمت کراچی کے تحت1,200 یتیم بچوں کے لیے عید شاپنگ کا انعقاد

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فرح مصباح

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ

یہ نعت پڑھتے یا سنتے ہوئے جب بھی الفاظ یتیموں کے والی تک پہنچتے ہیں تو ان گنت واقعات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یتیموں کے حوالے سے یاد آ جاتے ہیں، بالخصوص عید کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت یتیموں پر خاص ہوتی تھی ۔

الخدمت کراچی بھی جماعت اسلامی کا ایک ایسا شعبہ ہے جو خدمت کے شعبے میں اپنی مثال آپ ہے، بالخصوص یتیم و یسیر بچوں کے لیے جس تن دہی ، خوش اسلوبی اور ایمانداری کے ساتھ الخدمت کام کر رہی ہے وہ یقینا کسی کی نظر سے پنہاں نہیں۔

الخدمت صرف دعووں یا فنڈریزنگ کی حد تک سماجی سرگرمیاں نہیں کرتی بلکہ عملی طور پر ایسے اقدامات کرتی ہے جس سے نہ صرف یتیم و یسیر بچے اچھی خوراک و تعلیم حاصل کر سکیں بلکہ مجموعی طور پر ایسی تربیت بھی کی جاتی ہے کہ جس سے وہ معاشرے کے بہترین انسان اور مسلمان بن سکے ۔

الخدمت فائونڈیشن کراچی کے زیر اہتمام 1,200 یتیم بچوں کے لیے عید شاپنگ کے ایک منفرد پروگرام

آج الخدمت ملک بھر میں 18 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے . عید پر ان کی خوشیوں کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ "الخدمت آرفن کئیر ” پروگرام کے تحت 26 اپریل 2022 کو گلشن اقبال کراچی میں واقع ایک بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹور "چیز ویلیو” میں ایک ایسی ہی بہترین سرگرمی ” عید شاپنگ ” کے حوالے سے یتیم بچوں کے لئے منعقد کی گئی، جس میں بارہ سو یتیم بچوں کو عید کی شاپنگ کروائی گئی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان صاحب، چیف ایگزیکٹیو الخدمت کراچی نوید علی بیگ, مزاحیہ اداکار ایاز خان ,معروف ٹیسٹ کرکٹر میرحمزہ, ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ڈائریکٹر آورفن کئیر پروگرام فاروق کملانی، سرفراز شیخ مینیجر ریسورس موبلاٸزیشن اور ہارون راجپوت اسسٹنٹ مینیجر آرفن کئیر پروگرام اور زین صدیقی میڈیا آفیسر اپنی ٹیموں کے ہمراہ موجود تھے ۔

ہر بچے کو چار ہزار روپے کا ایک واؤچر دیا گیا اور 500 روپے مزید عیدی بھی دی گئی۔ اس واٶچر میں خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی شامل تھا۔ ان واٶچرز کی مدد سے تمام بچوں نے اپنی ماٶں کی رہنمائی میں اپنی پسند اور ضرورت کی خریداری کی جن میں کپڑے جوتے کھلونے اور دیگر اشیاء شامل تھیں ۔

انتہائی بہترین اور منظم طریقے سے خریداری کی گئی۔ ان فیملیز کو الخدمت کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی مہیا گئی

تھی تاکہ ان کے لئے یہاں تک آنا بھی مشکل کا باعث نہ بنے ۔

ایک دوسری چیز جو اس حوالے سے بہت خاص تھی وہ یہ کہ اس طریقے سے نہ صرف بچے خود اعتمادی کے ساتھ خریداری میں مصروف نظر آئے بلکہ ایک مخصوص رقم کو کفایت شعاری کے ساتھ کیسے خرچ کرنا ہے یہ بھی انہوں نے سیکھا ۔وہاں پر ان کی مدد کرنے کے لئے کالج اور یونیورسٹی کی طالبات والنٹیرز بھی موجود تھیں، جو بچوں کو وقتاً فوقتاً مشورے دے رہیں تھیں ۔ یہ ایک ایسی بہترین سرگرمی تھی جسے کراچی کے الیکٹرانک میڈیا نے بھرپور طریقے سے کور کیا-

الخدمت کی یہ کاوش یقینأ دیگر این جی اوز کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔ یقینا ۔۔۔۔ بچوں کے چہروں پر آنے والی مسکان دعا بن کر

الخدمت کی تعمیر و ترقی کا باعث بنے گی ۔

شکریہ الخدمت ۔۔۔۔۔

الخدمت فائونڈیشن کراچی کے زیر اہتمام 1,200 یتیم بچوں کے لیے عید شاپنگ کے ایک منفرد پروگرام ، حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی یتم بچوں کے ساتھ

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں