ایک مسلمان خاتون دوسری خاتون کو سکھا رہی ہے کہ حجاب کیسے پہنتے ہیں

لباس التقویٰ !

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

سعدیہ مغل

لباس التقویٰ !

یہ کون سا اور کس قسم کا لباس ہے آئیے آج ہم اس پر غور کرتے ہیں:-
لباس التقویٰ وہ لباس ہے جسے اللہ رب العزت سے ڈرتے ہوئے زیب تن کیا جاتا ہے۔ یہ ہر موسم کو ہنس کر جھیلتا ہے یہ ہر موقع پر باعث عزت و وقار نظر آتا ہے۔ دعوت نکاح ہو یا ولیمہ اس کی سج دھج اپنی ہی ہوتی ہے۔

فوائد:-
یہ نہایت کم آمدنی والا بھی اختیار کر سکتا ہے اور بہت زیادہ آمدنی والا بھی اس کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے
یہ کبھی آؤٹ ڈیٹڈ نہیں ہوتا بلکہ کوئی بھی فیشن چل رہا ہو اس کا فیشن ہمیشہ پہننے والے کے لئے ان in رہتا ہے۔
اس کو جوان پہنے یا بوڑھی سب پر جچتا ہے۔

اور سب سے اہم بات! یہ ہر قسم کی بری نظر سے تو محفوظ رکھتا ہی ہے مگر یہ کسی بھی طاقتور اسلحہ سے زیادہ پہننے والی کا محافظ ہوتا ہے۔ خصوصا” ریپ وغیرہ جیسے جرائم سے حفاظت میں اس کا کوئی ثانی نہی۔
بھائیوں،  شوہروں بیٹوں ، والدین کے لئے اس سے زیادہ پر سکون۔ اطمینان کسی اور لباس میں میسر نہی۔

فضائل !

اس کا رنگ صبغت اللہ
معزز ، مدبر ، مکمل ، موثر
پہننے والی کی شخصیت کا سب سے پہلا تاثر حیاء
وقار
وفاداری اللہ تعالی سے
خوف اللہ تعالی کا
محبت اللہ تعالی سے
توکل اللہ تعالی پر
یعنی اللہ تعالی کی ذات ہی محور حیات۔

یہی لباس تقویٰ ہے جس میں یہ سب خوبیاں موجود ہیں۔
یہ دکھنے میں کپڑے کا ہے مگر اس کے اندر یہ سب باطنی خواص اس کو کمخاب اور ریشم و اطلس سے بھی زیادہ گرانقدر کر دیتے ہیں۔

عبایا یا وہ چادر جو سر سے پاؤں تک ہم خواتین اوڑھتی ہیں کو اس پس منظر میں دیکھئے تو یہ لباس دنیا کے قیمتی سے قیمتی لباس سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔

آئیے:
یہ عہد کریں کہ ہم خود اور اپنی بچیوں کو بھی ایسا باحجاب لباس التقویٰ اسی سوچ سے اوڑھائیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں