مینار پاکستان لاہور

ذرا اس پر بھی غور کیجیے

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

قانتہ رابعہ

،،ٹک ٹاکر لڑکی کا نام عائشہ ہے ۔۔۔وہ نرس ہے ۔۔ وڈیوز بنانے کا جنون ہے ۔۔ بوائے فرینڈ بھی ہیں ۔۔ مینار پاکستان لاہور والا واقعہ پری پلانڈ تھا ۔۔ایک تیر سے دو نہیں دو سو شکار کئیے گیے ۔۔۔ اور اکثر میں وہ کامیاب ٹہری۔

پہلے فلمسٹار اپنے سکینڈل خود بنواتے تھے تاکہ بیٹھے بٹھائے شہرت مل جائے . اج بھی بہت سی سکینڈل ایکٹریسز ہیں ، فلمیں ڈرامے فلاپ ہو بھی جائیں سکینڈل سے تو مشہور ہو ہی جائیں گی . شہرت کا بھی نشہ ہوتا ہےاور زیادہ تر نفس کی بیماریاں مشہور ہونے کے وجہ سے دین دنیا کو برباد کرتی ہیں . اب سکینڈلز کی بجائے ٹک ٹاک کی دلدل میں قدم رکھ دیا جاتا ہے .

اچھے بھلے شریف گھرانوں کی بچیاں اسی دلدل میں دھنس کر برباد ہوئیں ، اپنے تئیں ان کے فالورز بھی بڑھ رہے ہیں ، شہرت بھی مل رہی ہے ، کمائی بھی ہورہی ہے لیکن یہ کسی طور بھی حیا اور حلال کے ضمن میں نہیں اتا ۔۔۔۔ آپ قرآن مجید کھولیے ، پورے قرآن مجید میں کہیں ایک مرتبہ بھی یہ تذکرہ نہیں کہ اے رسولو ! تم نماز پڑھو ،روزہ رکھو یا زکوٰۃ ادا کرو ۔۔۔

ایک چیز جس کا اللہ رب العزت نے پوری بنی نوع انسان ، امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ اپنے پیارے رسولوں کو بھی تاکید سے کہا ، وہ ہے کسب حلال . یا ایھا الرسل کلو ا حلالا طیبا ،، ایک اور جگہ پر ارشاد ہے کہ ” کلوا حلالا طیبا واعملو ا الصالحات” حلال روزی کھائو تاکہ نیک کام سر زد ہوں .

گویا حکم ربانی ہے کہ نیک کام کی بنیادی شرط ہی کسب حلال ہے ۔۔۔

ٹک ٹاک کوئی بے ہودگی نہیں اگر بامقصد اور تبلیغ و حکمت کے لیے ہو ۔ آخر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے لے کے دنیا کی تمام تر تبلیغ اسی سوشل میڈیا سے ہی تو ہورہی ہے . ہاں ! اگر اس کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے ۔ نفس کی تسکین مطلوب ہو تو انسان کا دین میں مقام ہو نہ ہو دنیا میں بھی ایک وقت اتا ہے کہ زیرو پر چلا جاتا ہے ۔۔۔

اور پھر قرآن مجید سے ایک اور چیز پتہ چلتی ہے کہ انسان اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے ۔۔۔ انسان کی دوستی کیسی ہو ؟ کن لوگوں کی دوستی سے قرآن سختی سے منع کرتا ہے ؟ وہ سب تفصیل آپ ترجمہ خود سے پڑھیں گے تو پتہ چل جائے گا . البتہ انسان جیسا خود ہوتا ہے ویسے ہی افراد اسے ملتے ہیں ۔۔۔

ابوجہل محلہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں رہتا تھا مگر اس کے دوست احباب نے اسے حق سے دور رکھا اور اس نے اپنے دوست احباب کو ۔

سورہ الکہف میں کیا خوبصورت انداز ہے کہ پورے ملک سے اس وقت جتنے مٹھی بھر موحدین تھے آپس میں تعارف نہ ہوتے ہوئے بھی ایک ہی غار میں جمع ہوگئے ۔

کہنے کا مطلب یہ ہے کہ عائشہ نامی لڑکی کی ٹک ٹاک پر جو کارکردگی تھی اسے وہاں ویسے ہی لوگ ملنا تھے ۔ ایک منٹ کے لیے فرض کیجئیے ۔ وہاں پر ڈاکٹر فرحت ہاشمی یا جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی کوئی اہم رہنما ہوتیں جن کی پہچان بس دعوت و تبلیغ ہو تو کیا یہ من چلے وہاں پہنچتے ؟؟؟ مولانا ثاقب رضا مصطفوی ، سراج الحق یا کوئی بھی دین کی دعوت کا علمبردار یہاں چودہ اگست کی شام اتا تو یہی بے ہودگی ہوتی ؟؟؟ نہیں ناں !!!! 

بس ذرا اس پر بھی سوچیے ، کل روز حشر بھی ہمارا ایک گروپ ہوگا جس کی طرف ہمارے قدم خود بخود اٹھتے چلے جائیں گے ۔ سورہ زمر کے آخری رکوع کا ترجمہ تفسیر پڑھ لیجیے آپ کو سوالوں کے جواب مل جائیں گے ۔۔اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیشتر دعائیں” وتوفنا مسلمین”۔۔ ” الحقنا بالصالحین ” ہوتی تھی . اللہ ہمیں انہی صالحین کے گروہ میں شامل رکھے


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

ایک تبصرہ برائے “ذرا اس پر بھی غور کیجیے”

  1. عشرت زاہد Avatar
    عشرت زاہد

    قرآن کے حوالے سے بہت عمدہ طریقے سے حلال رزق کے بارے میں بات کی ہے۔۔
    بےحیاءی پھیلنے کا سبب دین اور قرآن سے دوری ہے