جشن آزادی پاکستان

جشنِ آزادی مبارک،لیکن ….!

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

اسماء حبیب

چودہ اگست کا دن ہے ۔ سٹالز لگے ہوئے ہیں۔ ہر طرح کے جھنڈے دستیاب ہیں ، چھوٹے بھی ،بڑے بھی ۔ سٹالز پہ بہت کچھ سجا ہوا ہے بیجز، بریسلیٹ، باجے ،لڑیاں ،چوڑیاں ،انگوٹھیاں ،ہار ،پنیں، ملبوسات ۔بچے اور خواتین بڑے اہتمام سے خرید رہے ہیں۔لیکن رکیے ۔۔۔۔۔

ایک منٹ ٹھہر کر سوچیے ! یہ جھنڈی کیا ہے ؟ یہ آپ کا پرچم ہے۔کبھی آپ نے سوچا کہ یہ کتنے شہیدوں کے لہو کی نشانی ہے؟ برصغیر میں آپ کے آباؤ اجداد نے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اپنا سب کچھ آزادی کی راہ میں قربان کردیا تھا۔اس آزاد فضا میں سانس لینے کے لیے ۔۔۔

یہ جھنڈیاں جب زمین پہ گری ہوتی ہیں تو کیا ہم نے انھیں پندرہ اور سولہ اگست کو سمیٹنے کی فکر کی ؟ ہمیں یہ جھنڈیاں احساس دلاتی ہیں کہ ہم آزاد قوم ہیں۔ اہل کشمیر ہندو استعمار میں رہتے ہوئے پاکستان کا خواب دیکھنے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔بنگلہ دیش کی سرحدوں پر رہنے والے بہاری ،پاکستان کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ ہندوستان میں رہنے والے مسلمان ،جانوروں سے بدتر زندگی گزار رہے ہیں۔آپ کیا جانیں کہ آزادی کیا ہوتی ہے؟

آپ ایک جھنڈی سے لاپرواہی کرکے اسے پامال نہیں کر رہے بلکہ اس پاکستان کی بے حرمتی کر رہے ہیں جو آپ کے پاس شہیدوں کی امانت ہے۔ جس آزادی کی قیمت مسلمانوں نے آگ اور خون کے دریا پار کرکے ادا کی ۔آپ کا دشمن اپنی شکست کی وہ تاریخ نہیں بھولا۔وہ آج بھی مسلمانوں سے بدلے لے رہا ہےاور ہم اپنی فتح کے نشے میں چور سب کچھ فراموش کر بیٹھے ؟

ہمارے نصاب سے کس نے چن چن کر آزادی اور جہاد کے باب نکلوائے ؟ ہمارے قومی مفادات سے کون کھیل رہا ہے ؟…..

چودہ اگست گزرنے کے بعد گھر سے باہر نکلیے اور اٹھائیے اپنی جھنڈیاں۔۔ جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیجیے ۔ سبز پودے لگائیے۔ اپنے قومی لباس ،اپنی شناخت کو پہچانیے۔

اپنی قومی زبان اردو کو فروغ دیں ، اتحاد اور یکجہتی پیدا کریں ۔کسی غریب کی مدد کیجیے ۔ پاکستان کے لئے لکھیے ، پاکستان کی قیادت کے لئے نیک پرہیزگار نمائندوں کا انتخاب کیجئے۔

ہم خود تراشتے ہیں منازل کے سنگ و راہ

ہم وہ نہیں ہیں جن کو زمانہ بنا گیا


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

2 پر “جشنِ آزادی مبارک،لیکن ….!” جوابات

  1. Talha Avatar
    Talha

    ماشاءاللہ بہت خوب۔
    بہت اہم بات کی طرف توجہ دلائی ہے۔
    ہمیں اپنے قومی پرچم اور جھنڈیو ں کی حفاظت کرنی چاہیے۔

    1. قانتہ رابعہ Avatar
      قانتہ رابعہ

      اسماء ماشاءاللہ بہت اچھا پیغام ہے لیکن یہ بہت وضاحت کے ساتھ بیان کرنے اور سب کو یہ شعور دینے کی ضرورت ہے کہ جھنڈے لہرانے کی طرح جھنڈیاں اٹھانے کی بھی برابر کی اہمیت ہے ۔۔خوب است