مدینہ جیسی ریاست کیسے قائم کی جائے؟حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی مانگ لی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وفاقی حکومت نے مدینہ کی طرز پرریاست کے قیام کے سلسلے میں اسلامی نظریاتی کونسل سے تعاون مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو رالحق قادری اور وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان نےگزشتہ ہفتے چیئرمین نظریاتی کونسل سمیت ممبران سےملاقات میں تعاون کی یہ درخواست کی۔ پیر نور الحق قادری اور علی محمد خان کی اچانک نظریاتی کونسل اجلاس آمد کی اندرونی کہانی پتہ چلی ہے جس کےمطابق خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے سلسلے اسلامی نظریاتی کونسل سے تعاون مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزر اء نے کونسل سے پوچھا ہے کہ ریاست مدینہ فلاحی ریاست تھی، ہم ملک کو درپیش مسائل کے باوجود کس طرح اس پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزراء نے کونسل ارکان سے آرا طلب کرلی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کونسل کے ممبران نے جواب دیا کہ فلاحی ریاست کے قیام کے سلسلے میں سب سے پہلے سود کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ارکان نے موقف اختیار کیا کہ اس حوالے سے طویل مشاورت کی ضرورت ہے۔ارکان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اگر صحیح معنوں میں اہمیت دی جائے تو ضرور معاونت کرینگے۔ کونسل کے ممبران کی جلد ہی صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات کرائی جا ئے گی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں