تیونس سپیکر پارلیمنٹ شیخ راشد الغنوشی اور فلسطینی سفیر

اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف تیونس سرگرم

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

تیونس کی حکمران پارٹی تحریک نہضت کے سربراہ اور تیونس کے پارلیمنٹ کے سپیکر راشد الغنوشی نے فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے جرائم ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے،

تیونسی میڈیا کے مطابق حکمران اسلامی پارٹی تحریک نہضت کے سربراہ اور تیونس کے پارلیمنٹ کے سپیکر راشد الغنوشی نے گزشتہ روز تیونس میں فلسطین کے سفیر ہیل الفہوم کے ساتھ گفتگو میں انھیں یقین دلانی کروائی کہ تیونس اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف بار بار ہونے والے جارحیت کو روکنے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گا۔

تیونسی پارلیمنٹ کے سپیکر راشد الغنوشی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے تیونس کی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطین کی آزادی کی مقاصد کے حق میں مستقل حمایت کا اعادہ کیا، راشد الغنوشی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا طرزِ عمل بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کے منافی ہیں،

اس موقع پر تیونس میں تعینات فلسطین کے سفیر ہیل الفہوم نے قبلہ اول اور بیت المقدس کے متعلق تیونس کی غیر متزلزل حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے خاتمے کے لیے اسلامی ممالک کی موزوں بین الاقوامی متحرک ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں