باحجاب خاتون کورونا ویکسین لگوا رہی ہے

ٹیڑھی انگلی سے گھی

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

آصفہ عنبرین قاضی :

ویکسینشن سینٹر والے بھائی!

جی ہاں ، بولیے

آپ کے پاس ڈی بلاک سے کن خواتین نے کورونا ویکسین کے لیے میسج کیا ،وہاں میری جیٹھانی اور فیس بک والی باجی رہتی ہیں۔

تو آپ کیوں پوچھ رہی ہیں ؟

مجھے معلوم کرنا ہے کہ وہ چالیس سال سے اوپر ہوچکی ہیں یا نہیں ، فیس بک پر وہ ہمیشہ بتیس کی رہتی ہے اور جیٹھانی نے تیسری بار تیسویں سالگرہ منائی ہے۔

آپ نے لگوا لی ہے ویکسین ؟

میں تو ویکسین کے لیے نااہل ہوں ابھی۔۔۔۔ اگلے مرحلے میں آئوں گی تاکہ فوٹو بھی لگا سکوں

کتنی عمر ہے آپ کی ؟

بچپن نکال کے چوبیس سال، ابھی راتیں اور شبراتیں نہیں نکالیں میں نے ۔۔۔

محترمہ یہ ویکسین اینٹی ایجنگ بھی ہے، عفت عمر ، ندا یاسر ، شرمیلا فاروقی اور زینب قیوم لگوا چکی ہیں۔

اینٹی ایجنگ ؟

یعنی جس عمر میں آپ ویکسین لگوائیں گی اگلے پانچ سال تک عمر نہیں بڑھے گی ۔

مطلب میں اگلے پانچ سال تک اکیاون کی ہی رہوں گی ؟

جی ہاں ۔۔۔

مائی گاڈ ، میں شناختی کارڈ لے کے ابھی آئی اور ہاں سنیے۔۔۔۔۔!

جی فرمائیے

اگر میری جیٹھانی کا میسج آئے تو اس کو بتائیے گا ویکسین ختم ہو چکی ہے ۔

جی بہتر


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں