مستقبل میں ڈالر کی قدر نہیں بڑھے گی: عمران خان نے نیا دعویٰ کردیا

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں،سب ٹھیک ہوگا۔

اسلام آباد میں کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ حکومت جو اقدام اٹھا رہی ہے اس سے مستقبل میں ڈالر کی قدر نہیں بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے قرضوں کی قسطیں دینے کیلئے ڈالر چاہئیں، ڈالر کی کمی سے روپے کی قدر گری،سرمایہ کاری سے مزید ڈالرز آئیں گے جس سے ملک میں روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہے،ہم مکمل طورپر منی لانڈرنگ روکیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں پہلی بار کار مینوفیکچرنگ یونٹ بننے جارہا ہے،5 ہزار پاکستانیوں کو نوکری ملے گی جو مستقبل میں 45 ہزار ہو جائيں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے نوکریاں ملتی ہیں اور ملک میں ڈالر آتے ہیں،روپے کی قدر گرنے پر گھبرانےکی ضرورت نہيں، انشااللہ آگے جاکر سب ٹھیک ہوگا، ہم جوقدم اٹھارہے ہیں آگے جاکر ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ بھی بدقسمتی ہے کہ ہم قرضہ لاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ دورہ کامیاب ہوگیا،ڈالر کی کمی سے روپے کی قدر گری، سرمایہ کاری لائیں گے تو ڈالر کی کمی ختم ہوتی جائے گی۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں