مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ سمیت پورے سعودیہ کا جغرافیہ بدلنے کی تیاریاں مکمل؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

عائشہ غازی
آل سعود نے ترکی میں اپنے صحافی کو قتل کر کے صیہونی دنیا کو وہ مواد فراہم کیا ہے جس کے وہ منتظر تھے.. اس کی آڑ میں مکہ اور مدینہ منورہ کو عیسائیوں کے ویٹیکن جیسی حیثیت دے کر باقی ملک کا سیاسی اور زمینی جغرافیہ بدلنے کی باتیں اب سرعام ہونے لگی ہیں اگرچہ یہ سب بند کمروں میں کب کا طے ہو چکا.. اور اس کی تیاریاں مکمل ہیں. سعودیہ میں موجود امریکی علاقے، اسرائیل کے ساتھ آل سعود کی بڑھتی ہوئی محبت، مدینہ کے اندر یہودیوں کی موجودگی اور مدینہ سے کچھ فاصلے پر تعمیر شدہ محل جس سے مسجد نبوی کے مینار نظر آتے ہیں.. ان تیاریوں کی صرف چند نشانیاں ہیں .. دجال کی تیاری مکمل ہے ، وہ وقت قریب ہے جس کی خبر ہمیں احادیث میں دے دی گئی تھی..

آل سعود کے شہزادے کو لگتا ہے کہ وہ سعودیہ میں سینیما گھروں کی تعمیر اور عورتوں کی میراتھن کے زریعے ہی امریکہ کو خوش کر لے گا اور آل سعود تاقیامت بادشاہ رہیں گے.. بادشاہتوں کا وقت مرگ قریب آنے لگتا ہے تو وہ اپنے گرد خود جال تیار کرتی ہیں.. ان کے دشمن انہی کا جال استعمال کر کے انہیں پھندے پر لٹکاتے ہیں.. علماء کی قید و بند، صحافیوں کے قتل اور نبی (ص) کی سرزمین کو بےدین کرنے کی کوشش وہ جال ہے جس میں ان کی اپنی سانس تنگ پڑتی جا رہی ہے..

دکھ یہ ہے کہ یہ صرف خود نہیں ڈوبیں گے، ان کے ساتھ امت ڈوبے گی.. وہ امت جس کے پاس عمل ہو نہ ہو، اس کے لیے مکہ مدینہ اپنے گھروں سے زیادہ محبوب ہیں..

اور تسلی یہ ہے کہ : نور توحید کا اتمام ابھی باقی ہے


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں