ملین سمائلز اور ٹی ٹی آئی مفاہمتی یادداشت

پاکستانی نوجوانوں کے لئے خوشخبری

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

ملین سمائلز اور ٹی ٹی آئی نوجوانوں کی ذاتی و پیشہ وارانہ ترقی، روزگار کی فراہمی اور سماجی فلاح کے لیےمل کر کام کریں گی

نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی سیلف ڈویلپمنٹ کے لیے کام کرنے والی پاکستان کی معروف این جی او ’ ملین سمائلز ‘ اور ٹی ٹی آئی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی،ان کی ذاتی و پیشہ وارانہ ترقی اور سماجی فلاح کے لیے دونوں ادارے مل کے کام کریں گے۔

مفاہمتی یادداشت پر ملین سمائلز اور ملین سمائلز فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن اُم محمد اور سی ای او ٹی ٹی آئی ٹیسٹنگ لیبارٹریز حمید کے لطیف نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ملین سمائلز، ملین سمائلز فاؤنڈیشن کے سی ای او ذیشان افضل اور جی ایم سٹریٹیجی ٹی ٹی آئی سارم محمود بھی موجود تھے۔

ملین سمائلز اور ٹی ٹی آئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اس موقع پر بات کرتے ہوئے اُم محمد نے فراہمی روزگار، انٹرن شپ کے مواقع اور پرسنل گرومنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی آئی کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے ان سہولیات کی فراہمی ان کو بہترین کیرئیر اور مقاصد حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

حمید کےلطیف نے اس موقع پر زندگی کے مقصد کوسمجھنے اور با اختیار، ہنر مند نوجوانوں کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کے لیے ایک درست سمت کا تعین کرنے پر ملین سمائلز اور ملین سمائلز فاؤنڈیشن کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔

ملین سمائلز اور ٹی ٹی آئی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد یادداشتوں اور مسکراہٹوں کا تبادلہ

سی ای او ملین اسمائلز اور ملین اسمائلز فاونڈیشن ذیشان افضل کا کہنا تھا کہ ریلیف ورک کے لئے ٹی ٹی آئی کی مدد پر مشکور ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی کے ساتھ مل کر یوتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور کارپوریٹ ٹریننگز کا اعلان کیا۔

جی ایم اسٹریٹیجی ٹی ٹی آئی سارم محمود نے پاکستان کے نوجوانوں کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ اس مقصد کے لیے تعلیمی اور صنعتی میدان میں موجود فاصلے کو ختم کرنےکی ضرورت ہے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں