BiP Messaging app

واٹس ایپ کا متبادل ، کروڑوں لوگوں نے BiP استعمال کرنا شروع کردی

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے واٹس ایپ چھوڑ کر ترک ایپلیکیشن BiP ڈائون لوڈ کرکے استعمال کرنا شروع کردی۔ BiP کا دعویٰ ہے کہ وہ واٹس ایپ سے زیادہ اور اچھی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے صارفین کو شدید تحفظات لاحق ہیں، انھوں نے واٹس ایپ کی اس نئی پالیسی کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ واٹس ایپ کے خلاف ٹوئٹر پر گزشتہ کئی روز سے ٹرینڈز ٹاپ پر ہیں۔ واٹس ایپ صارفین تیزی سے واٹس ایپ کو چھوڑ رہے ہیں اور اس کی متبادل ایپلیکیشنز کو اختیار کرر ہے ہیں۔

واٹس ایپ پالیسی میں تبدیلی کے خلاف دنیا بھر کے لوگوں کے جذبات کو بھانپتے ہوئے کئی کمپنیوں نے واٹس ایپ کی جگہ لینے کی کوشش کی ہے، ان میں سے ایک ترکی کی موبائل نیٹ ورک کمپنی ” ترک سیل “ بھی ہے جس نے بِپ (BiP) کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ بنا رکھی ہے، حالیہ دنوں میں اس ایپلیکیشنز کو غیرمعمولی طور پر بڑی تعداد میں لوگوں نے ڈائون لوڈ کیا ہے۔

” ترکی اردو “ کے مطابق صرف ایک دن میں ترکی میں ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ جبکہ دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ترک کمپنی اس ایپ کو دنیا کے 192 ممالک میں متعارف کروانا چاہتی ہے۔ 106 زبانوں میں اس کے ترجمہ کی سہولت موجود ہے۔

” بپ “ پر وائس کال اور ویڈیو کال بالکل مفت ہوتی ہے، اہم ترین بات یہ ہے کہ یہ ایچ ڈی کوالٹی کی حامل ہے اور اس کی رفتار انتہائی شاندار ہے۔ یہ صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر ہی نہیں بلکہ ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال ہوتی ہے۔ ” پب “ کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا بھر کے لوگوں کی سب سے بہترین انتخاب ہے۔

اس پر ایک ایمرجنسی بٹن بھی ہے، صارف کسی ناگہانی صورت حال کا شکار ہوجائے تو وہ صرف ایمرجنسی بٹن کو دبا دے تو اس کی لوکیشن کی خبر خودبخود اس کے رشتہ داروں کو ہوجائے گی ۔ یہ سروس بھی بالکل مفت ہوتی ہے۔

اس کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے آپ دس افراد سے بیک وقت ویڈیو کال پر بات کرسکتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں