قائد اعظم محمد علی جناح ، پاکستان کا پرچم (1)

قائداعظم اور ہم

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

رضیہ تصدق :

بات شروع کرتے ہیں اس دور سے جس میں بر صغیر کے مسلمان ظلم کی چکی میں پسں رہےتھے.ہندووں اور انگریزوں کی پوری کوشش تھی کہ وہ مسلمانوں کو ہر میدان میں شکست دیں اور اُن پر ترقی کے سارے راستے بند کردیں لیکن پھر میرے رب کریم نے 25 دسمبر 1876 کو روشنی کی کرن اس دنیا میں اتاری ۔

پچیس دسمبر کو کراچی میں پیدا ہونے والا انسان وہ ہیرو تھا جس کا راستہ برصغیر کے مسلمان برسوں سے دیکھ رہے تھے. یہ بہادر انسان وکالت کی تعلیم مکمل کرکے جب وطن واپس آیا تو جلد ہی ایک قابل وکیل کے طور پر پورے برصغیرپر چھا گیا.

يہ قوی اور بہادرانسان محمد علی جناح تھا. جس کا بعد میں پورا نام ” قائداعظم محمد علی جناح “ مشہورہوا.
حالات کا احساس دلايا جس نے
اور نیند کے غلبے سے جگایا جس نے
خطرے سے غلامی کے بچایا جس نے
اس قائداعظم کو سدا یاد رکھیں گے
اور اس کے حسین باغ کو آباد رکھیں گے

نا قا بل یقین حد تک سیاسی جد وجہد کرنے والا ، نا قابل فروخت ضمیر کے مالک اس عظیم رہنما نے ثابت کر دیا کہ ہم جنگ تلوار سے نہیں لڑیں گے . کاعذات کی جنگ جیت کر قائداعظم محمد علی جناح نے 14اگست 1974 کو پاکستان کی بنیاد ڈال دی. کام ، کام ، اور صرف کام کو اپنی زندگی کا مقصد بنانے والا یہ عظیم رہنما پاکستان کا بانی کہلایا .

يوں دی ہمیں آزای کے دنیا ہوئی حیران
اے قائداعظم تیرا احسان ہے احسان

آپ اپنی اس جنت کو زيادہ پھلتے پھولتے نہ د يکھ سکے اور 11ستمبر 1948 کو وفات پاگئے.
کیا کہیں دل کا جو حال ہوا تیرے بعد
تو بھی دیکھ تو ذرا دیر کو پہچان نہ پائے
ایسی بدلی کوچے کی فضا تیرے بعد
ہم سے اک خواب نہ سنبھالا گیا تیرے بعد

آہ!اس رہنماء کو ہم سے بچھڑے ہوئے 72 سال ہو گئے ہیں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم آج کہاں کھڑے ہیں؟کیا ہم آپ کے فرمودات کی لاج رکھ رہے ہیں؟کیا ہم آپ کے اصولوں پر عمل کر رہے ہیں اور جس مقصد کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا اس کو حاصل کر چکے ہیں؟

یہ وہ سوال ہیں جن کے لئے ہر محب وطن ہاکستانی کو اپنے ضمیر کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا شاید کہ خود احتسابی کا یہ عمل ہمیں اصلاح کے راستے پر گامزن کر دے اور قائد کا پاکستان حقیقت میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بن جائے۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں