سوز قلم / زرافشاں فرحین :
دنیا اس قدر کرب و اذیت میں بھوک اور خوف کی کیفیت محسوس کررہی ہے، وبائی امراض ، کورونا کی صورت حال ، معیشت کی تباہی ، بے روزگاری اور غربت کی شرح تناسب کا تیزی سے گراف بڑھنا ، سودی معیشت کے نتیجے میں قوم کا ہر فرد مقروض، ذہنی و فکری غلامی پر مجبور، ہماری داخلہ پالیسی ہو یا تجارتی و ثقافتی سفارت ہر معاملے میں ہم محکوم۔۔۔۔ ایسے میں اسلام کی ٹھنڈی چھاؤں میں کاسہ دل لئے ، دامن پھیلائے جب قدم رکھتی ہوں تو ایک جامع بھرپور معاشی نظام نظر آتا ہے جہاں کشکول نہیں کفالت کا، تکافل کا معاشی ترقی و خوشحالی کا دروازہ کھلتا چلا جاتا ہے جس کی منزل ایک پر وقار ، باعزم آزاد قوم ہے جو حضرت فاروق رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں کشکول توڑ دیتی ہے ، حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کے عہد کی طرح زکوٰۃ کے مستحق ڈھونڈ تی ہے اور کہیں مفلس نہیں پاتی ۔
یہ اسلامی تاریخ کے تابندہ دور کے نظارے ہیں۔ للہ کشکول توڑ دیں۔ قوم اس وقت آزمائشیں سہنے کی متحمل نہیں ، اسے اپنے قدموں پر کھڑے ہو نے کی ضرورت ہے۔ چند لنگر خانے کروڑوں لوگوں کی بھوک نہیں
مٹاسکتے …….
روزگار دیجئے ، نجی صنعت کاری میں معاونت کیجئے ، آسان بلاسود قرضے جاری کیجئے…
صاحبان اقتدار و ذرائع ابلاغ کیوں نہیں سمجھ رہے، آج کروڑوں بیوہ نادار خواتین کو کفالت کی ضرورت ہے نام نہاد آزادی کی نہیں…. اس امت کی مائیں ، بہنیں ، بیٹے ، بیٹیاں اقبال کے پیغام کو آج بھی یاد کرتی ہیں
کبھی اے نوجوان مسلم……..
وہ کیا گردُوں تھا تُو جس کا ہے اک ٹُوٹا ہوا تارا
تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوشِ محبّت میں
کُچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاجِ سرِ دارا
تمدّن آفریں، خلاّقِ آئینِ جہاں داری
وہ صحرائے عرب یعنی شتربانوں کا گہوارہ
گدائی میں بھی وہ اللہ والے تھے غیور اتنے
کہ مُنعم کو گدا کے ڈر سے بخشش کا نہ تھا یارا
سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کرتے ہوئے کہ ایک سائل کے سوال کرنے پر کلہاڑا دیا کہ جاؤ لکڑیاں کاٹ کر بیچو اور خود کفیل ہوجاؤ،
اپنی مدد آپ دینے والا ہاتھ لینے والے سے بہتر ہے حدیث یاد کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان فراہمی روزگار پراجیکٹ ” مواخات“ کے تحت بلاسود مائیکرو فنانس اسکیم کا اجراء کرچکا ہے جس کے تحت نادار خواتین کے لئے فراہمی روزگار، چھوٹے اور نجی پیمانے پر خود کفالت کا بہترین نظام ہے تاکہ قوم کی ان نادار مستحق خواتین کی خودداریء نفس بھی پائمال نہ ہو اور معاشرے سے افلاس بے روزگاری کا خاتمہ بھی کیا جاسکے۔
آئیے ! اس خیر کے راستے میں ہمارا ساتھ دیجئے, مزید معلومات کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے
الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان