فرحان خان، اردوکالم نگار

تحریک انصاف حکومت کی پنجاب پولیس کیسی ہے؟

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فرحان خان :

پنجاب پولیس کی بھی سن لیں
خیال تھا تبدیلی والوں کی حکومت آئی ہے پولیس کچھ سدھر گئی ہو گی لیکن افسوس کہ کچھ نہیں بدلا۔
اگلے دن ہونڈا والے کی ورکشاپ پر ایک ڈالفن فورس کا جوان بڑے فخر سے بتا رہا تھا کہ ”ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران لاہور کی فلاں مشہور پان شاپ والے کو نتھ ڈالی اور پھر یہ طے ہوا کہ ڈولفن فورس کے جوانوں کو پان شاپ کی ہر برانچ سے بوتلیں فری ملا کریں گی۔“

میں اپنی قریبی پان شاپس پر اکثر ڈولفن کے باوردی جوانوں کو مفت کی بوتلیں ڈکارتے دیکھتا ہوں۔ کبھی کبھار مقامی تھانے کی وین میں بیٹھے پولیس والے بھی وہاں رکتے ہیں تو پان شاپ والا دوڑ کر انہیں بوتلیں پیش کرتا ہے۔

ابھی کچھ دیر پہلے میں ایک فاسٹ فوڈ شاپ سے نکلا تو دیکھا کہ ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ گاڑیاں مشکل سے گزر رہی ہے۔ سگریٹ پان کی دکان کے سامنے پولیس کی گشتی کار کھڑی تھی اور اندر بیٹھے جوان ٹھنڈی بوتلیں پی رہے تھے۔

کل کار واش والے کے پاس کھڑا تھا، وہاں بھی ڈولفن فورس کے چار جوان اپنی دو بائیکس لے کر آئے۔ وہاں کام کرنے والے لڑکوں نے باقی سب کو چھوڑ کر ان کی بائیکس صاف کیں اور وہ پیسے دیے بغیر چلے گئے۔
یہ میرے ذاتی مشاہدات ہیں۔ اس لیے یہ ماننا کہ پولیس میں اصلاحات ہو رہی ہیں، بہت مشکل ہے

۔۔۔۔۔۔۔

ٹی وی پر خبر چل رہی ہے کہ لاہور پولیس کو اپوزیشن کا گوجرانوالہ جلسہ کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ہے اور ہر تھانے کے ایس ایچ او کو 5 کینٹنرز پکڑنے کو کہا گیا ہے۔ ٹی وی کی خبر کے مطابق مریم نواز کے قافلے کو رائیونڈ سے نکلتے ہی موٹر وے پر ڈال دیا جائے گا، اسے لاہور شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ابھی نائی کی دکان پر بیٹھا ایک شخص کہہ رہا تھا کہ ”پولیس نے انٹرچینج پر ناکہ لگایا ہوا، جو بھی کینٹنر اترتا ہے پکڑ لیتے ہیں، میرے کزنوں کا نیلسے آئٹمز کی ٹرانسپورٹیشن کا کام ہے۔ آج ان کے دودھ سے لدے ہوئے کینٹینر پولیس نے پکڑ لیے ہیں۔یہ دودھ تو خراب ہو جائے گا۔“
پھر کہنے لگا:
”اچھا سانوں کی، نیلسے آلے جانڑن تے کہومت جانڑے“

جلسوں اور احتجاجوں کو روکنے کے لیے شہریوں کی گاڑیاں/ کینٹینرز پکڑنا اور کئی کئی دن تک اپنے قبضے میں رکھنا قانون کی نظر میں کیسا ہے؟

فرحان خان روزنامہ 92 سے وابستہ صحافی ہیں)


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں