جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور الخدمت فائونڈیشن کراچی کے رضارکار

کاش! ” الخدمت “ والے ہی ہمارے حکمران بن جائیں

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

بنت شیروانی :

شہر کراچی میں گزشتہ کئی دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔ جس طرح کی تصویریں اور ویڈیوز آرہی تھیں، ان سے اندازہ ہوتا تھا کہ بد ترین صورت حال ہے اور اربوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔ خبریں سُن کر، ویڈیوز دیکھ کر کیفیت ایسی ہوتی کہ انسان ڈپریشن میں چلا جائے۔

ڈوبتی گاڑیاں، ٹوٹتے مکان ، اندھیروں میں ڈوبا شہر۔
ہم تو دعائیں مانگتےہوئے یہ خبریں سُن رہے تھے لیکن دل تھا کہ ڈوبا جاتا تھا کہ یہ ہے میرا شہر؟

کہاں ہے کراچی کے مئیر اور حکومتی نمائندگان؟
کہاں ہے وہ صوبائی حکومت؟

وہ ایم پی ایس جو ماہانہ لاکھوں کی تنخواہ لیتے ہیں، کہیں کوئی نظر نہ آیا، کہیں سڑکوں پر ریسکیو کرتے کوئی ایم پی اے عوام کے درمیان موجود نہ تھا۔ کہیں کوئی لوگوں کی مدد کرنے نہیں آرہا تھا سوائے جماعت اسلامی کے سید عبد الرشید کے ۔
اور نظر آئی تو صرف الخدمت ۔
مفت شٹل بس چلی تو صرف الخدمت کی۔

کھانا باٹتے تو سڑکوں پر ،گھروں پر لوگوں کو ریسکیو کرتے نظر آئے تو صرف الخدمت کے رضاکار۔

اور پھر دل کو تسلی ہوئی،ڈپریشن کم ہوا اور ایک ” خواہش “ نے جنم لیا کہ کاش ! یہ عوام ان الخدمت والوں کو منتخب کر کے انھیں اپنا مئیر و صدر بنالیں، انھیں منتخب کر لیں، انھیں ووٹ دیں کہ حقیقتاً یہی عوام کی پریشانیوں کو حل بھی کر وا سکتے ہیں کہ ان کو کام کرنا آتا ہے اور یہ کام کرتے ہیں۔
کہ ان بارشوں میں بھی یہی کام کرتے نظر آئے ہیں۔
شاباش الخدمت
ویل ڈن الخدمت
بہت خوب الخدمت


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں