حضرت عمر فاروق کے زیرحکمرانی دنیا کا نقشہ

بائیس لاکھ مربع میل کا عجیب و غریب حکمران

·

سوشل میڈیا پر شیئر کریں

فائزہ ظفر :

نبی پا ک صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :
اے عمر رضی اللہ عنہ ،اللہ کی قسم تو جس راستے پر چلتا ہے تیر ے ڈر سے شیطان وہ راستہ چھوڑ دیتا ہے (بخاری )

ایک شخص عظیم الشان شخص جس نے پہلی محرم کو اپنی آنکھیں بند کیں ۔ جس کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہا تھ اٹھا کے اپنےاللہ سے مانگا تھا ،اللہ کے دین کی سر بلندی کے لئے ،
یا اللہ ! مجھے عمر دیدے ۔
حضر ت عمر کو پتہ ہی نہیں تھا کہ تقدیر ان کے با رے میں کیا فیصلے کر رہی ہے ، نیچے کیا پلا ننگ چل رہی ہے ، خود ہا تھ میں ننگی تلوار لیکر جا رہے تھے کہ آج محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کام نبٹا دیں گے ، لیکن تقدیر کچھ اور ہی فیصلہ کر چکی تھی ،

نبی پا ک صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا شرف قبو لیت پا چکی تھی ،تمام صحابہ کرام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، جبر آئیل علیہ السلام اتر ے پوچھا :
یا رسول اللہ !آپ کو عمر کے اسلام کی خوشی ہو رہی ہے کہا آسما ن کے سارے فرشتے بھی خوش ہو گئے ہیں،

آہ ! کیا ما ئوں نے لال جنے تھے ، کیا دھرتی نے انسان دیکھے تھے ، آج تک دنیا ایسا بادشاہ نہ دکھا سکی جو 22لاکھ مر بع میل میں حکومت کر کے مسجد میں جھاڑو لگا رہا ہے ،جو 22 لاکھ مربع میل میں حکومت کر کے اونٹ چراتا پھر رہا ہو۔ دھرتی ایسا بادشاہ نہ دکھا سکے گی جو اتنی بڑی سلطنت کا ما لک ہو کے بھی درخت کے نیچے بغیر پہروں کے اینٹ پہ سر رکھ کے سو رہا ہو،

عمر وہ عمر ہے جس نے حق اور با طل میں فرق کر کے دکھایا۔ حضرت عمر نے دنیا کو ایسے سسٹم دئیے جو آج تک پوری دنیا میں رائج ہیں، آپ کا فر مان تھا، قوم کا سردار قوم کا سچا خادم ہوتا ہے ، آپ کی مہر پہ لکھا تھا:
عمر! نصیحت کے لئے موت ہی کافی ھے ،
آپ اسلامی دنیا کے پہلے خلیفہ تھے جنھیں امیرالمومنین کا خطاب دیا گیا ۔

حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے کہ اپنی محفلوں کو عمر کے ذکر سے سجایا کرو ۔

حضرت عائشہ فرماتی تھیں کہ عمر کے تذکرے کیا کرو کہ جب عمر کا تذکرہ ہوتا ہے تو عدل کا تذ کرہ ہوتا ہے، جب عدل کا تذ کر ہ ہوتا ہے تو اللہ کا تذکرہ ہوتا ہے،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ ابو بکر اور عمر کسی بات پہ جمع ہو جائیں تو میں ان کے مشورے کے خلاف کبھی نہ کروں گا۔

لاہور کے مسلمانوں نے ایک بار انگریز سرکار کو دھمکی دی تھی، اگر ہم گھروں سے نکل پڑے تو تمھیں چنگیز خان یاد آ جائے گا،اس پر جواہر لال نہرو نے مسکرا کہ کہا تھا: افسوس آج چنگیز خآن کی دھمکی دینے والے مسلمان یہ بھول گئے کہ ان کی تاریخ میں ایک عمر فاروق بھی تھا۔

ہم آج بھی یہ بھولے ہوئے ہیں کہ ہم میں ایک حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی تھے ،جن کے بارے میں رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا:
” میرے بعد اگر کوئی نبی ہو تا تو عمر ہوتا “
عمر رضی اللہ عنہ آپکی عظمت کو سلام ۔


سوشل میڈیا پر شیئر کریں

زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنے والی تمام اہم ترین خبروں اور دلچسپ تجزیوں کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر آفیشل گروپ جوائن کریں

3 پر “بائیس لاکھ مربع میل کا عجیب و غریب حکمران” جوابات

  1. قانتہ رابعہ Avatar
    قانتہ رابعہ

    فائزہ ظفر لکھنے لکھانے میں نیا نام ہے لیکن ہر طرح کے موضوع پر خوب اعتماد سے لکھ رہی ہیں اللہ ان کی صلاحیتوں کو اپنے لئے پسند کرلے

  2. نبیلہ شہزاد Avatar
    نبیلہ شہزاد

    فائزہ ظفر نے بہت اچھا لکھا ہے

  3. راشدہ قمر Avatar
    راشدہ قمر

    بہت اچھا